سورۃ الرعد 13:22
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1729، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 252 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ صَبَرُواْ ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِمۡ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ سِرّٗا وَعَلَانِيَةٗ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عُقۡبَى ٱلدَّارِ
اور وه اپنے رب کی رضا مندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں1 ، اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں 2اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں3 اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں4، ان ہی کے لئے عاقبت کا گھر ہے.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 اللہ کی نافرمانی اور گناہوں سے بچتے ہیں۔ یہ صبر کی ایک قسم ہے۔ تکلیفوں اور آزمائشوں پر صبر کرتے ہیں، یہ دوسری قسم ہے۔ اہل دانش دونوں قسم کا صبر کرتے ہیں۔
- 2 ان کی حدود و مواقیت، خشوع و خضوع اور اعتدال ارکان کے ساتھ۔ نہ کہ اپنے من مانے طریقے سے۔
- 3 یعنی جہاں جہاں اور جب بھی، خرچ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، اپنوں اور بیگانوں میں اور خفیہ اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں۔
- 4 یعنی ان کے ساتھ کوئی برائی سے پیش آتا ہے تو وہ اس کا جواب اچھائی سے دیتے ہیں، یا عفو و درگزر اور صبر جمیل سے کام لیتے ہیں۔ جس طرح دوسرے مقام پر اللہ تعالٰی نے فرمایا :«اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِىَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِيْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِيٌّ حَمِيْمٌ» (حم السجدۃ:34) ”برائی کا جواب ایسے طریقے سے دو جو اچھا ہو (اگر تم ایسا کرو گے) تو وہ شخص جو تمہارا دشمن ہے، ایسا ہو جائے گا گویا وہ تمہارا گہرا دوست ہے“۔
- 5 یعنی جو اعلٰی اخلاق کے حامل اور مزکورہ خوبیوں سے متصف ہوں گے، ان کے لئے عاقبت کا گھر ہے۔
13:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:22
Al-Mukhtasar
22- یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی اطاعت پر جم گئے ،اللہ تعالیٰ کی ہر اچھی بری تقدیر پر صبر کیا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر اس کی نافرمانی سے رکے رہے، کامل طریقے سے نماز ادا کی اور جو مال ہم نے انھیں دیے، ان کے واجب حقوق بھی ادا کیے اور نفلی طور پر بھی دکھاوے سے دور رہتے ہوئے چھپا کر اسے خرچ کیا اور علانیہ بھی خرچ کیا تاکہ دوسرے لوگ ان کے نقش قدم پر چلیں اور وہ اپنے ساتھ برائی کرنے والے کی برائی کو اچھائی کے ساتھ دور کرتے ہیں۔ قیامت کے دن انھی صفات والے لوگوں کا انجام قابلِ تعریف ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 252
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 252
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 253
آیت 13:22 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:22 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:22 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 252 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 252 · نسخ مصحف (612 صفحات): 253.
آیت 13:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 13:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:22: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,729 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:22 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔