سورۃ الرعد 13:32
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1739، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 253 پر ہے۔
وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَأَمۡلَيۡتُ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ ثُمَّ أَخَذۡتُهُمۡۖ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ
یقیناً آپ سے پہلے کے پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا تھا اور میں نے بھی کافروں کو ڈھیل دی تھی پھر انہیں پکڑ لیا تھا، پس میرا عذاب کیسا رہا؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حدیث میں آتا ہے «إِنَّ اللهَ لَيُمْلِي لِلظَّالِمِ حَتَّى إِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ»، ”اللہ ظالم کو مہلت دیئے جاتا ہے حتٰی کہ جب اسے پکڑتا ہے تو پھر چھوڑتا نہیں“۔اس کے بعد نبی (صلى الله عليه وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ» (سورۂ ھود:102) ”اسی طرح تیرے رب کی پکڑ ہے جب وہ ظلم کی مرتکب بستیوں کو پکڑتا ہے۔ یقینا اس کی پکڑ بہت ہی الم ناک اور سخت ہے“۔ (صحيح بخاري تفسير سورة هود ومسلم، كتاب البر، باب تحريم الظلم)۔
13:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:32
Al-Mukhtasar
32- آپ پہلے رسول نہیں جنھیں ان کی قوم نے جھٹلایا اور ان سے مذاق کیا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً آپ سے پہلی قوموں نے بھی اپنے رسولوں کا مذاق اڑایا اور انھیں جھٹلایا تو میں نے ان لوگوں کو ڈھیل دی جنھوں نے اپنے رسولوں کے ساتھ کفر کیا حتی کہ انھوں نے یہ سمجھ لیا کہ میں انھیں ہلاک نہیں کروں گا، پھر میں نے انھیں مہلت دینے کے بعد کئی طرح کے عذابوں میں گرفتار کیا۔ تم نے دیکھا کہ انھیں میری سزا کیسے ملی؟ یقیناً وہ سزا بڑی سخت تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 253
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 253
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 254
آیت 13:32 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:32 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:32 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 253 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 253 · نسخ مصحف (612 صفحات): 254.
آیت 13:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 13:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:32: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,739 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:32 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔