سورۃ الرعد 13:31
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1738، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 253 پر ہے۔
وَلَوۡ أَنَّ قُرۡءَانٗا سُيِّرَتۡ بِهِ ٱلۡجِبَالُ أَوۡ قُطِّعَتۡ بِهِ ٱلۡأَرۡضُ أَوۡ كُلِّمَ بِهِ ٱلۡمَوۡتَىٰۗ بَل لِّلَّهِ ٱلۡأَمۡرُ جَمِيعًاۗ أَفَلَمۡ يَاْيۡـَٔسِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَن لَّوۡ يَشَآءُ ٱللَّهُ لَهَدَى ٱلنَّاسَ جَمِيعٗاۗ وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُواْ قَارِعَةٌ أَوۡ تَحُلُّ قَرِيبٗا مِّن دَارِهِمۡ حَتَّىٰ يَأۡتِيَ وَعۡدُ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُخۡلِفُ ٱلۡمِيعَادَ
اگر (بالفرض) کسی قرآن (آسمانی کتاب) کے ذریعے پہاڑ چلا دیئے جاتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کرا دی جاتیں (پھر بھی وه ایمان نہ ﻻتے)، بات یہ ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہے1 ، تو کیا ایمان والوں کو اس بات پر دل جمعی نہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دے۔ کفار کو تو ان کے کفر کے بدلے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی سخت سزا پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی2 تاوقتیکہ وعدہٴ الٰہی آپہنچے3۔ یقیناً اللہ تعالیٰ وعده خلافی نہیں کرتا.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ ہر آسمانی کتاب کو قرآن کہا جاتا ہے، جس طرح ایک حدیث میں آتا ہے کہ "حضرت داؤد علیہ السلام، جانور کو تیار کرنے کا حکم دیتے اور اتنی دیر میں ایک مرتبہ قرآن کا ورد کر لیتے "۔ (صحيح بخاري كتاب الأنبياء، باب قول الله تعالى: وآتينا داود زبورا) یہاں ظاہر بات ہے قرآن سے مراد زبور ہے۔ مطلب آیت کا یہ ہے کہ اگر پہلے کوئی آسمانی کتاب ایسی نازل ہوئی ہوتی کہ جسے سن کر پہاڑ رواں دواں ہو جاتے یا زمین کی مسافت طے ہو جاتی یا مردے بول اٹھتے تو قرآن کریم کے اندر یہ خصوصیت بدرجہ اولیٰ موجود ہوتی، کیونکہ یہ اعجاز و بلاغت میں پچھلی کتابوں سے فائق ہے۔ اور بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ اگر اس قرآن کے ذریعے سے معجزات ظاہر ہوتے، تب بھی کفار ایمان نہ لاتے، کیونکہ ایمان لانا نہ لانا یہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، معجزوں پر نہیں۔ اسی لئے فرمایا، سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
- 2 جو ان کے مشاہدے یا علم میں ضرور آئے گا تاکہ وہ عبرت پکڑ سکیں۔
- 3 یعنی قیامت واقعہ ہو جائے، یا اہل اسلام کو قطعی فتح و غلبہ حاصل ہو جائے۔
13:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:31
Al-Mukhtasar
31- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر کسی آسمانی کتاب کی یہ خاصیت ہوتی کہ اس کے ساتھ پہاڑوں کواپنی جگہ سے ہٹایا جاسکتا یا زمین کو پھاڑ کر اس میں نہریں اور چشمے جاری کیے جاسکتے یا اسے مردوں پر پڑھا جاتا تو وہ زندہ ہو جاتے تو وہ کتاب آپ پر نازل ہونے والا یہ قرآن مجید ہوتا۔ قرآن اپنے اندر بڑی واضح دلیل اور نہایت عظیم تاثیر رکھتاہے بشرطیکہ ان کے دلوں میں پرہیزگاری ہو لیکن وہ تو انکاری ہیں۔ باقی معجزات وغیرہ کے نزول کا سارا اختیار اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۔ کیا اللہ پرایمان رکھنے والے مومنوں کو علم نہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو آیات کے نزول کے بغیر ہدایت دینا چاہتا تو ان کے بغیر بھی سب کو ہدایت سے نواز دیتا؟ لیکن اس نے یہ نہیں چاہا۔ اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں کو ان کے کفریہ اعمال اور گناہوں کی وجہ سے مسلسل سخت مصیبت آتی رہے گی جو انھیں متنبہ کرتی رہے گی یا یہ مصیبت ان کے گھروں کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اس کے ساتھ ہی اللہ کے عذاب کے نزول کا وعدہ آجائے۔ بلاشبہ جب اللہ تعالیٰ کے وعدے کا مقرر وقت آجائے تو وہ اسے ضرور پورا کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 51
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 253
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 253
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 254
آیت 13:31 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:31 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:31 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 253 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 253 · نسخ مصحف (612 صفحات): 254.
آیت 13:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 51.
آیت 13:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:31: حروف کی تعداد 196، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,738 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:31 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔