سورۃ الرعد 13:34
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1741، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 253 پر ہے۔
لَّهُمۡ عَذَابٞ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَشَقُّۖ وَمَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٖ
ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے1 ، اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی زیاده سخت ہے2، انہیں اللہ کے غضب سے بچانے واﻻ کوئی بھی نہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس سے مراد قتل اور اسیری ہے جو مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں ان کافروں کے حصے آتی ہے۔
- 2 جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی لعنت ملامت کرنے والے جوڑے سے فرمایا تھا «إِنَّ عَذَابَ الدُّنْيَا أَهْوَنُ مِنْ عَذَابِ الآخِرَةِ»۔ (صحيح مسلم كتاب اللعان) «دنیا کا عذاب، آخرت سے بہت ہلکا ہے » علاوہ ازیں دنیا کا عذاب (جیسا کچھ اور جتنا کچھ بھی ہو) عارضی اور فانی ہے اور آخرت کا عذاب دائمی ہے، اسے زوال و فنا نہیں، مزید برآں جہنم کی آگ، دنیا کی آگ کی نسبت 69 گنا تیز ہے، اور اس طرح دوسری چیزیں ہیں۔ اس لئے عذاب کے سخت ہونے میں کیا شبہ ہو سکتا ہے۔
13:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:34
Al-Mukhtasar
34- دنیا کی زندگی میں اہلِ ایمان کے ہاتھوں قتل اور قید کی صورت میں ان کے لیے عذاب ہے اور یقیناً آخرت کا عذاب جو ان کا منتظر ہے، وہ ان پر زیادہ سخت اور دنیا کے عذاب سے بہت بھاری ہے کیونکہ اس میں شدت ہے اور ہمیشگی بھی کہ کبھی ختم نہ ہوگا اور انھیں کوئی بچانے والا نہ ہوگا جو انھیں قیامت کے دن اللہ کے عذاب سے بچائے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 253
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 254
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 255
آیت 13:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 253 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 254 · نسخ مصحف (612 صفحات): 255.
آیت 13:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 13:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:34: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,741 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔