سورۃ الرعد 13:35
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1742، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 254 پر ہے۔
۞ مَّثَلُ ٱلۡجَنَّةِ ٱلَّتِي وُعِدَ ٱلۡمُتَّقُونَۖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۖ أُكُلُهَا دَآئِمٞ وَظِلُّهَاۚ تِلۡكَ عُقۡبَى ٱلَّذِينَ ٱتَّقَواْۚ وَّعُقۡبَى ٱلۡكَٰفِرِينَ ٱلنَّارُ
اس جنت کی صفت، جس کا وعده پرہیزگاروں کو دیا گیا ہے یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس کا میوه ہمیشگی واﻻ ہے اور اس کا سایہ بھی۔ یہ ہے انجام پرہیزگاروں کا1 ، اور کافروں کا انجام کار دوزخ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اہل کفار کے انجام بد کے ساتھ اہل ایمان کا حسن انجام بیان فرما دیا تاکہ جنت کے حصول میں رغبت اور شوق پیدا ہو، اس مقام پر امام ابن کثیر نے جنت کی نعمتوں، لذتوں اور ان کی خصوصی کیفیات پر مشتمل احادیث بیان فرمائی ہیں۔ جنہیں وہاں ملاحظہ کر لیا جائے۔
13:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:35
Al-Mukhtasar
35- اس جنت کی صفت جس کا اللہ تعالیٰ نے ان پرہیزگاروں سے وعدہ کیا ہے جو اللہ کے حکموں کو ماننے والے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آنے والے ہیں، یہ ہے کہ اس کے محلات اوردرختوں کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ اس کے پھل دنیا کے پھلوں کے برعکس دائمی ہیں جو کبھی ختم نہ ہوں گے۔ اس کے سائے دائمی ہیں جو کبھی ختم ہوں گے نہ سکڑیں گے۔ یہ انجام ہے ان لوگوں کا جو اس طرح اللہ سے ڈرتے رہے کہ اس کے حکموں پر عمل کیا اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہے اور کافروں کا انجام آگ ہے جس میں وہ داخل ہوں گے اور ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 254
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 254
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 255
آیت 13:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 254 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 254 · نسخ مصحف (612 صفحات): 255.
آیت 13:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 13:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:35: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,742 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔