سورۃ الرعد 13:42
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1749، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 254 پر ہے۔
وَقَدۡ مَكَرَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ فَلِلَّهِ ٱلۡمَكۡرُ جَمِيعٗاۖ يَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَفۡسٖۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلۡكُفَّٰرُ لِمَنۡ عُقۡبَى ٱلدَّارِ
ان سے پہلے لوگوں نے بھی اپنی مکاری میں کمی نہ کی تھی1 ، لیکن تمام تدبیریں اللہ ہی کی ہیں، جو شخص جو کچھ کر رہا ہے اللہ کے علم میں ہے2۔عنقريب کافروں کو معلوم ہو جائے گا کہ (اس) جہان کی جزا کس کے لئے ہے؟
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی مشرکین مکہ سے قبل بھی لوگ رسولوں کے مقابلے میں مکر کرتے رہے ہیں، لیکن اللہ کی تدبیر کے مقابلے میں ان کی کوئی تدبیر اور حیلہ کارگر نہیں ہوا، اسی طرح آئندہ بھی ان کا کوئی مکر اللہ کی مشیت کے سامنے نہیں ٹھر سکے گا۔
- 2 وہ اس کے مطابق جزا اور سزا دے گا، نیک کو اس کی نیکی کی جزا اور بد کو اس کی بد کی سزا ۔
13:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:42
Al-Mukhtasar
42- پچھلی امتوں نے اپنے انبیاء علیہم السلام کے ساتھ مکر وفریب کیے، ان کے خلاف سازشیں کیں اور ان کے لائے ہوئے دین کو جھٹلایا لیکن انھوں نے یہ سازشیں کر کے ان کا کیا بگاڑ لیا؟ کچھ بھی نہیں کیونکہ جو تدبیر کارگر ہوتی ہے، وہ صرف اللہ تعالیٰ کی تدبیر ہے، کسی دوسرے کی نہیں،جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی اپنی ساری مخلوق کے سارے اعمال جانتا ہے، ان میں سے کوئی چیز بھی اس سے مخفی نہیں۔ اس وقت ان جھٹلانے والوں کو ضرور علم ہوگا کہ وہ اللہ پر ایمان نہ لا کر کتنی بڑی غلطی کر بیٹھے اور مومن کتنے ٹھیک تھے کہ وہ ایمان کی بدولت جنت میں داخل ہوئے اور اچھا ٹھکانا پاگئے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 254
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 255
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 256
آیت 13:42 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:42 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:42 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 254 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 255 · نسخ مصحف (612 صفحات): 256.
آیت 13:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 13:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:42: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,749 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:42 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔