مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:43

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1750، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 255 پر ہے۔

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَسۡتَ مُرۡسَلٗاۚ قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡ وَمَنۡ عِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡكِتَٰبِ

یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول نہیں۔ آپ جواب دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہی دینے واﻻ کافی ہے1 اور وه جس کے پاس کتاب کا علم ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 پس وہ جانتا ہے کہ میں اس کا سچا رسول اور اس کے پیغام کا داعی ہوں اور تم جھوٹے ہو۔
  2. 2 کتاب سے مراد جنس کتاب ہے اور مراد تورات اور انجیل کا علم ہے۔ یعنی اہل کتاب میں سے وہ لوگ جو مسلمان ہوگئے ہیں، جیسے عبد اللہ بن اسلام، سلمان فارسی اور تمیم داری وغیرہم (رضي الله عنه) م یعنی یہ بھی جانتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ عرب کے مشرکین اہم معاملات میں اہل کتاب کی طرف رجوع کرتے اور ان سے پوچھتے تھے، اللہ تعالٰی نے ان کی رہنمائی فرمائی کہ اہل کتاب جانتے ہیں، ان سے تم پوچھ لو۔ بعض کہتے ہیں کہ کتاب سے مراد قرآن ہے اور حاملین علم کتاب، مسلمان ہیں۔ اور بعض نے کتاب سے مراد لوح محفوظ لی ہے۔ یعنی جس کے پاس لوح محفوظ کا علم ہے یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ، مگر پہلا مفہوم زیادہ درست ہے۔

13:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:43

Al-Mukhtasar

43- کافر کہتے ہیں: اے محمد! آپ اللہ کے رسول نہیں ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: میرے اور تمھارے درمیان اللہ گواہی دینے والا کافی ہے کہ میں اپنے رب کی طرف سے تمھاری جانب رسول بن کرآیا ہوں۔ وہ شخص بھی بطور گواہ کافی ہے جس کے پاس ان آسمانی کتابوں کا علم ہے جن میں میری نشانیوں کا ذکرہے۔ جس کی سچائی کا گواہ اللہ تعالیٰ ہو، اسے کسی جھٹلانے والے کا جھٹلانا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
255
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
255
نسخ مصحف (612 صفحات)
256
آیت 13:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 255 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 255 · نسخ مصحف (612 صفحات): 256.

آیت 13:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 13:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:43: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,750 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play