مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:5

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1712، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 249 پر ہے۔

۞ وَإِن تَعۡجَبۡ فَعَجَبٞ قَوۡلُهُمۡ أَءِذَا كُنَّا تُرَٰبًا أَءِنَّا لَفِي خَلۡقٖ جَدِيدٍۗ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِرَبِّهِمۡۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ ٱلۡأَغۡلَٰلُ فِيٓ أَعۡنَاقِهِمۡۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِۖ هُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ

اگر تجھے تعجب ہو تو واقعی ان کا یہ کہنا عجیب ہے کہ کیا جب ہم مٹی ہو جائیں گے۔ تو کیا ہم نئی پیدائش میں ہوں گے1 ؟ یہی وه لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی ہیں جو جہنم کے رہنے والے ہیں جو اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جس ذات نے پہلی مرتبہ پیدا کیا، اس کے لئے دوبارہ اس چیز کا بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔ لیکن کفار یہ عجیب بات کہتے ہیں کہ دوبارہ ہم کیسے پیدا کئے جائیں گے؟۔

13:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:5 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:5

Al-Mukhtasar

5- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ کو کسی بات پر حیرانی ہو تو یہ بات سب سے زیادہ حیرانی کا باعث ہے کہ انھوں نے دوبارہ اٹھائے جانے کو جھٹلا دیا ہے اور اس تکذیب کی دلیل یہ دی ہے کہ بھلا جب ہم مر کر مٹی میں مل جائیں گے اور گلی سڑی ہڈیاں ہو جائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا اور زندہ کر کے لوٹایا جائے گا؟! مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کے منکر یہ لوگ وہ ہیں جنھوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا اور اس کی اس قدرت کے منکر ہیں کہ وہ مردوں کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے۔ اور یہی لوگ ہیں جن کی گردنوں میں قیامت کے دن آگ کے طوق پہنائے جائیں گے اور یہی لوگ آگ کے حق دار ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہ فنا ہوں گے نہ ان کا عذاب ختم ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
249
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
249
نسخ مصحف (612 صفحات)
250
آیت 13:5 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:5 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:5 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 249 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 249 · نسخ مصحف (612 صفحات): 250.

آیت 13:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 13:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:5: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,712 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:5 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play