سورۃ الرعد 13:4
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1711، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 249 پر ہے۔
وَفِي ٱلۡأَرۡضِ قِطَعٞ مُّتَجَٰوِرَٰتٞ وَجَنَّٰتٞ مِّنۡ أَعۡنَٰبٖ وَزَرۡعٞ وَنَخِيلٞ صِنۡوَانٞ وَغَيۡرُ صِنۡوَانٖ يُسۡقَىٰ بِمَآءٖ وَٰحِدٖ وَنُفَضِّلُ بَعۡضَهَا عَلَىٰ بَعۡضٖ فِي ٱلۡأُكُلِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ
اور زمین میں مختلف ٹکڑے ایک دوسرے سے لگتے لگاتے ہیں1 اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیت ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں، شاخ دار اور بعض ایسے ہیں2 جو بے شاخ ہیں سب ایک ہی پانی پلائے جاتے ہیں۔ پھر بھی ہم ایک کو ایک پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں3 اس میں عقل مندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 ”مُتَجَٰوِرَاتٌ“ ایک دوسرے کے قریب اور متصل یعنی زمین کا ایک حصہ شاداب اور زرخیز ہے۔ خوب پیداوار دیتا ہے اس کے ساتھ ہی زمین شور ہے، جس میں کسی قسم کی بھی پیدا نہیں ہوتی۔
- 2 ”صِنْوانٌ“ کے ایک معنی ملے ہوئے اور ”غَيْرُ صِنْوانٍ۔“ کے جدا جدا کیے گئے ہیں دوسرا معنی صِنْوانٌ ایک درخت، جس کی کئی شاخیں اور تنے ہوں، جیسے انار، انجیر اور بعض کھجوریں۔ اور غَيْرُ صِنْوانٍ جو اس طرح نہ ہو بلکہ ایک ہی تنے والا ہو۔
- 3 یعنی زمین بھی ایک، پانی، ہوا بھی ایک۔ لیکن پھل اور غلہ مختلف قسم اور ان کے ذائقے اور شکلیں بھی ایک دوسرے سے مختلف۔
13:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:4
Al-Mukhtasar
4- اور زمین کے کئی ٹکڑے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور ان میں انگوروں کے باغات ہیں، کھیت ہیں اور کھجور کے کئی درخت اس طرح اکٹھے ہیں کہ ان کی جڑ ایک ہے اور کئی ایسے ہیں کہ ان کی جڑیں جدا جدا ہیں۔ ان باغوں اور کھیتوں کو ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے لیکن ان کے باہمی قرب اور ایک پانی سے سیراب ہونے کے باوجود ہم نے ان کے ذائقے اور دیگر فوائد میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ بلاشبہ اس بیان کردہ امر میں بھی عقل مند لوگوں کے لیے بہت سے دلائل اور نشانیاں ہیں کیونکہ وہی اس سے عبرت حاصل کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 249
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 249
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 250
آیت 13:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 249 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 249 · نسخ مصحف (612 صفحات): 250.
آیت 13:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 13:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:4: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,711 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔