سورۃ الرعد 13:7
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1714، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 250 پر ہے۔
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَةٞ مِّن رَّبِّهِۦٓۗ إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرٞۖ وَلِكُلِّ قَوۡمٍ هَادٍ
اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی (معجزه) کیوں نہیں اتاری گئی۔ بات یہ ہے کہ آپ تو صرف آگاه کرنے والے ہیں.1 ۔ اور ہر قوم کے لئے ہادی ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ہر نبی کو اللہ نے حالات و ضروریات اور اپنی مشیت و مصلحت کے مطابق کچھ نشانیاں اور معجزات عطا فرمائے لیکن کافر اپنے حسب منشا معجزات کے طالب ہوتے رہے ہیں۔ جیسے کفار مکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کو کہتے کہ کوہ صفا کو سونے کا بنا دیا جائے یا پہاڑوں کی جگہ نہریں اور چشمے جاری ہوجائیں، وغیرہ وغیرہ جب ان کی خواہش کے مطابق معجزہ صادر کر کے نہ دکھایا جاتا تو کہتے کہ اس پر کوئی نشان (معجزہ) نازل کیوں نہیں کیا گیا؟ اللہ تعالٰی نے فرمایا، اے پیغمبر! تیرا کام صرف تبلیغ ہے۔ وہ تو کرتا رہ کوئی مانے نہ مانے، اس سے تجھے کوئی غرض نہیں، اس لئے کہ ہدایت دینا یہ ہمارا کام ہے۔ تیرا کام راستہ دکھانا ہے، اس راستے پر چلا دینا، یہ تیرا کام نہیں، ہمارا کام ہے۔
- 2 یعنی ہر قوم کی ہدایت و رہنمائی کے لئے اللہ تعالٰی نے ہادی ضرور بھیجا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ قوموں نے ہدایت کا راستہ اپنایا یا نہیں اپنایا۔ لیکن سیدھے راستے کی نشان دہی کرنے کے لئے پیغمبر ہر قوم کے اندر ضرور آیا۔ «وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلا خَلا فِيهَا نَذِيرٌ» ( فاطر:24)۔ ”ہر امت میں ایک نذیر ضرور آیا ہے“۔
13:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:7
Al-Mukhtasar
7- اللہ کے ساتھ کفر کرنے والے سرکشی اور دشمنی میں کہتے ہیں: محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر ان کے رب کی طرف سے کوئی ایسا معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا جیسے موسیٰ اور عیسیٰ علیہما السلام پر اتارے گئے تھے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ صرف ڈرانے والے ہیں جو لوگوں کو اللہ کے عذاب سے ڈراتے ہیں۔ آپ صرف وہی معجزات دکھا سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ آپ کو عطا کرے اور ہر قوم کے پاس ایک نبی آیا جو راہِ حق کی طرف ان کی راہنمائی کرتا رہا اور انھیں سیدھی راہ دکھاتا رہا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 250
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 250
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 251
آیت 13:7 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:7 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:7 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 250 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 250 · نسخ مصحف (612 صفحات): 251.
آیت 13:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 13:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:7: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,714 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:7 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔