سورۃ الرعد 13:8
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1715، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 250 پر ہے۔
ٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تَحۡمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ ٱلۡأَرۡحَامُ وَمَا تَزۡدَادُۚ وَكُلُّ شَيۡءٍ عِندَهُۥ بِمِقۡدَارٍ
ماده اپنے شکم میں جو کچھ رکھتی ہے اسے اللہ بخوبی جانتا ہے1 اور پیٹ کا گھٹنا بڑھنا بھی2، ہر چیز اس کے پاس اندازے سے ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 رحم مادر میں کیا ہے، نر یا مادہ، خوبصورت یا بد صورت، نیک ہے یا بد، طویل العمر ہے یا قصیر العمر؟ یہ سب باتیں صرف اللہ تعالٰی ہی جانتا ہے۔
- 2 اس سے مراد حمل مدت ہے جو عام طور پر ٩ مہینے ہوتی ہے لیکن گھٹتی بڑھتی بھی ہے، کسی وقت یہ مدت 10مہینے اور کسی وقت 7،8 مہینے ہو جاتی ہے، اس کا علم بھی اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔
- 3 یعنی کسی کی زندگی کتنی ہے؟ اسے رزق سے کتنا حصہ ملے گا؟ اس کا پورا اندازہ اللہ کو ہے۔
13:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:8
Al-Mukhtasar
8- اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ہر مادہ اپنے پیٹ میں کیا اٹھائے پھرتی ہے۔ وہ اس بارے میں ہر چیز جانتا ہے اور جو کچھ رحم میں گھٹتا بڑھتا ہے اور جو صحت و بیماری لاحق ہوتی ہے، وہ اسے بھی جانتا ہے۔ ہر چیز کا اللہ سبحانہ کے نزدیک ایک اندازہ مقرر ہے جس سے وہ بڑھ سکتی ہے نہ اس سے کم ہو سکتی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 250
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 250
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 251
آیت 13:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 250 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 250 · نسخ مصحف (612 صفحات): 251.
آیت 13:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 13:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:8: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,715 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔