مواد پر جائیں

سورۃ الروم 30:28

یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3437، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 407 پر ہے۔

ضَرَبَ لَكُم مَّثَلٗا مِّنۡ أَنفُسِكُمۡۖ هَل لَّكُم مِّن مَّا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُكُم مِّن شُرَكَآءَ فِي مَا رَزَقۡنَٰكُمۡ فَأَنتُمۡ فِيهِ سَوَآءٞ تَخَافُونَهُمۡ كَخِيفَتِكُمۡ أَنفُسَكُمۡۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ

اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ایک مثال خود تمہاری ہی بیان فرمائی، جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے کیا اس میں تمہارے غلاموں میں سے بھی کوئی تمہارا شریک ہے؟ کہ تم اور وه اس میں برابر درجے کے ہو1 ؟ اور تم ان کا ایسا خطره رکھتے ہو جیسا خود اپنوں کا2، ہم عقل رکھنے والوں کے لئے اسی طرح کھول کھول کر آیتیں بیان کر دیتے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی جب تم یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارےغلام اور نوکر چاکر، جو تمہارے ہی جیسےانسان ہیں، وہ تمہارے مال ودولت میں شریک اور تمہارے برابر ہو جائیں تو پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اللہ کے بندے، چاہے وہ فرشتے ہوں، پیغمبر ہوں، اولیاء وصلحاء ہوں یا شجر وحجر کے بنائے ہوئے معبود، وہ اللہ کے ساتھ شریک ہو جائیں جب کہ وہ بھی اللہ کے غلام اور اس کی مخلوق ہیں؟ یعنی جس طرح پہلی بات نہیں ہو سکتی، دوسری بھی نہیں ہوسکتی۔ اس لئے اللہ کےساتھ دوسروں کی بھی عبادت کرنا اور انہیں بھی حاجت روا اور مشکل کشا سمجھنا یکسر غلط ہے۔
  2. 2 یعنی کیا تم اپنے غلاموں سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح تم (آزاد لوگ) آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو۔ یعنی جس طرح مشترکہ کاروبار جائیداد میں سے خرچ کرتے ہوئے ڈر محسوس ہوتا ہے کہ دوسرے شریک باز پرس کریں گے۔ کیا تم اپنے غلاموں سے اس طرح ڈرتے ہو؟ یعنی نہیں ڈرتے۔ کیونکہ تم انہیں مال ودولت میں شریک قرار دے کر اپنا ہم مرتبہ بنا ہی نہیں سکتے تو اس سے ڈر بھی کیسا؟
  3. 3 کیونکہ وہ اپنی عقلوں کو استعمال میں لاکر اور غور وفکر کا اہتمام کرکے آیات تنزیلیہ اور تکوینیہ سےفائدہ اٹھاتے ہیں اور جو ایسا نہیں کرتے، ان کی سمجھ میں توحید کا مسئلہ بھی نہیں آتا جو بالکل صاف اور نہایت واضح ہے۔

30:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الروم
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الروم 30:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 30:28

Al-Mukhtasar

28- اے مشرکو! اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے ایک مثال بیان فرمائی جو خود تمھی سے لی گئی ہے۔ کیا تمھارے غلاموں اور نوکروں چاکروں میں سے کوئی ہے جو تمھارے مالوں میں تمھارے ساتھ برابر کا شریک ہو؟ تم ڈرتے ہو کہ وہ تمھارے ساتھ تمھارے مال تقسیم کریں جس طرح تم میں سے کوئی اپنے آزاد شراکت دار سے ڈرتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ مال تقسیم کرے۔ کیا تم اپنے غلاموں کی طرف سے اپنے لیے یہ پسند کرتے ہو کہ وہ تمھارے ساتھ شریک ہوں؟ بلاشبہ تم یہ پسند نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کی بادشاہت میں اس کی مخلوقات اور اس کے بندوں میں سے کوئی شریک نہ ہو۔ اس طرح کی مثالیں وغیرہ بیان کر کے ہم عقل رکھنے والوں کے لیے مختلف انداز سے دلائل اور نشانیاں ذکر کرتے ہیں کیونکہ وہی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
407
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
407
نسخ مصحف (612 صفحات)
408
آیت 30:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 30:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 30:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 407 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 407 · نسخ مصحف (612 صفحات): 408.

آیت 30:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 30:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 30:28: حروف کی تعداد 110، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 30:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 30:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,437 ہے۔

سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔

سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الروم مکی ہے۔

کیا آیت 30:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 30:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play