مواد پر جائیں

سورۃ الروم 30:29

یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3438، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 407 پر ہے۔

بَلِ ٱتَّبَعَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَهۡوَآءَهُم بِغَيۡرِ عِلۡمٖۖ فَمَن يَهۡدِي مَنۡ أَضَلَّ ٱللَّهُۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّٰصِرِينَ

بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ﻇالم تو بغیر علم کے1 خواہش پرستی کر رہے ہیں، اسے کون راه دکھائے جسے اللہ تعالیٰ راه سے ہٹا دے2، ان کا ایک بھی مددگار نہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی اس حقیقت کا انہیں ادراک ہی نہیں ہے کہ وہ علم سے بے بہرہ اور ضلالت کا شکار ہیں اور اسی بے علمی اور گمراہی کی وجہ سے وہ اپنی عقل کو کام میں لانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور اپنی نفسانی خواہشات اور آرائے فاسدہ کے پیرو کار ہیں۔
  2. 2 کیونکہ اللہ کی طرف سےہدایت اسے ہی نصیب ہوتی ہے جس کے اندر ہدایت کی طلب کی اور آرزو ہوتی ہے،جو اس طلب صادق سےمحروم ہوتے ہیں، انہیں گمراہی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑدیا جاتا ہے۔
  3. 3 یعنی ان گمراہوں کا کوئی مددگار نہیں جو انہیں ہدایت سے بہرہ ور کر دے یا ان سے عذاب کو پھیر دے۔

30:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الروم
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الروم 30:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 30:29

Al-Mukhtasar

29- ان کی گمراہی کا سبب دلائل کی کمی اور انھیں ان کے لیے واضح نہ کرنا نہیں تھا بلکہ اس کا سبب ان کے اپنے اوپر عائد ہونے والے اللہ کے حق سے جہالت برتتے ہوئے نفسانی خواہشات کی پیروی اور اپنے آباء و اجداد کی تقلید تھا، چنانچہ جسے اللہ گمراہ کر دے، اسے ہدایت کی توفیق کون دے سکتا ہے؟! کوئی انھیں ہدایت کی توفیق دے سکتا ہے نہ کوئی ان کا مددگار ہوگا جو ان سے اللہ کا عذاب ہٹا سکے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
407
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
407
نسخ مصحف (612 صفحات)
408
آیت 30:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 30:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 30:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 407 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 407 · نسخ مصحف (612 صفحات): 408.

آیت 30:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 30:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 30:29: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 30:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 30:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,438 ہے۔

سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔

سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الروم مکی ہے۔

کیا آیت 30:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 30:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play