سورۃ الروم 30:38
یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3447، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 408 پر ہے۔
فَـَٔاتِ ذَا ٱلۡقُرۡبَىٰ حَقَّهُۥ وَٱلۡمِسۡكِينَ وَٱبۡنَ ٱلسَّبِيلِۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجۡهَ ٱللَّهِۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ
پس قرابت دار کو مسکین کو مسافر کو ہر ایک کو اس کا حق دیجئے1 ، یہ ان کے لئے بہتر ہے جو اللہ تعالیٰ کا منھ دیکھنا چاہتے ہوں2، ایسے ہی لوگ نجات پانے والے ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جب وسائل رزق تمام تر اللہ ہی کےاختیار میں ہیں اور وہ جس پر چاہے اس کےدروازے کھول دیتا ہےتو اصحاب ثروت کو چاہئے کہ وہ اللہ کے دیے ہوئےمال میں سے ان کا وہ حق ادا کرتے رہیں جو ان کے مال میں ان کے مستحق رشتے داروں، مساکین اور مسافر کا رکھا گیا ہے، رشتےدار اس لئے مقدم کیاکہ اس کی فضیلت زیادہ ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ غریب رشتےدار کے ساتھ احسان کرنا دوہرے اجر کا باعث ہے۔ ایک صدقے کا اجر اور دوسرا صلۂ رحمی کا۔ علاوہ ازیں اسے حق سےتعبیر کرکے اس طرف بھی اشارہ فرما دیا کہ امداد کرکے ان پر تم احسان نہیں کرو گے بلکہ ایک حق کی ہی ادائیگی کرو گے۔
- 2 یعنی جنت میں اس کے دیدار سےمشرف ہونا۔
30:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 30:38
Al-Mukhtasar
38-اے مسلمان! رشتہ دار جس حسنِ سلوک اور نیکی کا حق دار ہے، وہ اس کے ساتھ کر اور جو محتاج ہے، اس کی ضرورت پوری کر اور اس مسافر کو بھی دے جو اپنے شہر سے دور ہے اور اس کا زادِ سفر ختم ہوگیا ہے۔ ان خیر کے کاموں میں مال خرچ کرنا ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو اس کے ذریعے سے اللہ کا چہرہ (دیدار) چاہتے ہوں۔ وہ لوگ جو یہ تعاون کرتے اور حقوق ادا کرتے ہیں، وہی اپنا مطلوب و مقصود جنت پا کر اور اس عذاب سے سلامت رہ کر جس سے وہ ڈرتے ہیں، کامیاب ہونے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 408
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 408
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 409
آیت 30:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.
آیت 30:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 30:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 408 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 408 · نسخ مصحف (612 صفحات): 409.
آیت 30:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 30:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 30:38: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 30:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 30:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,447 ہے۔
سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الروم مکی ہے۔
کیا آیت 30:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 30:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔