مواد پر جائیں

سورۃ الروم 30:37

یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3446، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 408 پر ہے۔

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے کشاده روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ1 ، اس میں بھی ان لوگوں کے لئے جو ایمان ﻻتے ہیں نشانیاں ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اپنی حکمت ومصلحت سے وہ کسی کو مال ودولت زیادہ اور کسی کوکم دیتا ہے۔ حتیٰ کہ بعض دفعہ عقل وشعور میں اور ظاہری اسباب ووسائل میں دو انسان ایک جیسے ہی محسوس ہوتے ہیں، ایک جیسا ہی کاروبار بھی شروع کرتے ہیں۔ لیکن ایک کے کاروبار کو خوب فروغ ملتا ہے اور اس کےوارے نیارے ہو جاتے ہیں، جب کہ دوسرےشخص کا کاروبار محدود ہی رہتا ہے اور اسے وسعت نصیب نہیں ہوتی۔ آخر یہ کون ہستی ہے، جس کے پاس تمام اختیارات ہیں اور وہ اس قسم کے تصرفات فرماتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ کبھی دولت فراواں کے مالک کو محتاج اور محتاج کو مال ودولت سے نواز دیتا ہے۔ یہ سب اسی ایک اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔

30:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الروم
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الروم 30:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 30:37

Al-Mukhtasar

37-کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا امتحان لینے کے لیے جس کا چاہے، رزق کھلا کر دیتا ہے کہ کیا وہ شکر کرتا ہے یا ناشکری؟ اور جس کا چاہے، اسے آزمانے کے لیے رزق تنگ کر دیتا ہے کہ کیا وہ صبر کرتا ہے یا ناراض ہوتا ہے؟! بلاشبہ بعض کا رزق کھلا کرنے اور بعض کا تنگ کرنے میں ایمان والوں کے لیے اللہ کے لطف و کرم اور اس کی رحمت کے کئی دلائل ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
408
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
408
نسخ مصحف (612 صفحات)
409
آیت 30:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 30:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 30:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 408 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 408 · نسخ مصحف (612 صفحات): 409.

آیت 30:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 30:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 30:37: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 30:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 30:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,446 ہے۔

سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔

سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الروم مکی ہے۔

کیا آیت 30:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 30:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play