سورۃ الروم 30:52
یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3461، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 410 پر ہے۔
فَإِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَلَا تُسۡمِعُ ٱلصُّمَّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا وَلَّوۡاْ مُدۡبِرِينَ
بیشک آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے1 اور نہ بہروں کو (اپنی) آواز سنا سکتے ہیں2 جب کہ وه پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہوں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی جس طرح مردے فہم وشعور سے عاری ہوتے ہیں، اسی طرح یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی دعوت کو سمجھنے اور اسےقبول کرنے سے قاصر ہیں۔
- 2 یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کا وعظ ونصیحت ان کے لئے بےاثر ہے جس طرح کوئی بہرہ ہو، اسے تم اپنی بات نہیں سنا سکتے۔
- 3 یہ ان کے اعراض وانحراف کی مزید وضاحت ہے کہ مردہ اور بہرہ ہونے کے ساتھ وہ پیٹھ پھیر کر جانے والے ہیں، حق کی بات ان کے کانوں میں کس طرح پڑ سکتی اور کیوں کر ان کے دل ودماغ میں سما سکتی ہے؟
30:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 30:52
Al-Mukhtasar
52- سو جس طرح آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے اور نہ آپ بہروں کو سنانے کی طاقت رکھتے ہیں جبكہ وه آپ سے دور بھی چلے گئے ہوں کہ جہاں سے ان کا نہ سننا یقینی ہو جائے، اسی طرح آپ اس شخص کو بھی ہدایت پر لانے کی طاقت نہیں رکھتے جو حق سے منہ پھیرنے اور فائدہ حاصل نہ کرنے میں ان سے بہت زیادہ مشابہ ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 410
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 410
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 411
آیت 30:52 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.
آیت 30:52 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 30:52 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 410 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 410 · نسخ مصحف (612 صفحات): 411.
آیت 30:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 30:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 30:52: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 30:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 30:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,461 ہے۔
سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الروم مکی ہے۔
کیا آیت 30:52 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 30:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔