مواد پر جائیں

سورۃ الروم 30:8

یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3417، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 405 پر ہے۔

أَوَلَمۡ يَتَفَكَّرُواْ فِيٓ أَنفُسِهِمۗ مَّا خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٖ مُّسَمّٗىۗ وَإِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلنَّاسِ بِلِقَآيِٕ رَبِّهِمۡ لَكَٰفِرُونَ

کیا ان لوگوں نے اپنے دل میں یہ غور نہیں کیا؟ کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو بہترین قرینے1 سے مقرر وقت تک کے لئے (ہی) پیدا کیا ہے، ہاں اکثر لوگ یقیناً اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یا ایک مقصد اور حق کےساتھ پیدا کیا ہے، بے مقصد اور بیکار نہیں۔ اور وہ مقصد ہے کہ نیکوں کو ان کی نیکیوں کی جزا اور بدوں کو ان کی بدی کی سزا دی جائے۔ یعنی کیا وہ اپنے وجود پر غور نہیں کرتے کہ کس طرح انہیں نیست سےہست کیا اور پانی کے ایک حقیرقطرے سےان کی تخلیق کی۔ پھر آسمان وزمین کا ایک خاص مقصد کے لئےوسیع وعریض سلسلہ قائم کیا، نیز ان سب کے لئے ایک خاص وقت مقرر کیا یعنی قیامت کا دن۔ جس دن یہ سب کچھ فنا ہو جائےگا۔ مطلب یہ ہے کہ اگر وہ ان باتوں پر غور کرتے تو یقیناً اللہ کے وجود، اس کی ربوبیت والوہیت اور اس کی قدرت مطلقہ کا انہیں ادراک واحساس ہو جاتا اور اس پر ایمان لےآتے۔
  2. 2 اور اس کی وجہ وہی کائنات میں غور وفکر کا فقدان ہے ورنہ قیامت کےانکار کی کوئی معقول بنیاد نہیں ہے۔

30:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الروم
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الروم 30:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 30:8

Al-Mukhtasar

8- کیا ان جھٹلانے والے مشرکوں نے خود اپنی ذات میں کبھی غور و فکر نہیں کیا کہ اللہ نے انھیں کیسے پیدا کیا اور ان کی نوک پلک سنواری۔ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اسے بامقصد ہی پیدا کیا ہے اور اس نے انھیں بیکار پیدا نہیں کیا۔ دنیا میں ان کے باقی رہنے کا بھی ایک وقت اور مدت مقرر کی ہے۔ بلاشبہ لوگوں کی اکثریت قیامت کے دن اپنے رب سے ملاقات کی منکر ہے، اس لیے وہ اللہ کی رضا والے اور اس کے پسندیدہ نیک اعمال کے ذریعے سے دوبارہ اٹھائے جانے کی تیاری نہیں کرتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
405
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
405
نسخ مصحف (612 صفحات)
406
آیت 30:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 30:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 30:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 405 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 405 · نسخ مصحف (612 صفحات): 406.

آیت 30:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 30:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 30:8: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 30:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 30:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,417 ہے۔

سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔

سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الروم مکی ہے۔

کیا آیت 30:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 30:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play