مواد پر جائیں

سورۃ الروم 30:9

یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3418، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 405 پر ہے۔

أَوَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَانُوٓاْ أَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةٗ وَأَثَارُواْ ٱلۡأَرۡضَ وَعَمَرُوهَآ أَكۡثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَجَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِۖ فَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ

کیا انہوں نے زمین پر چل پھر کر یہ نہیں دیکھا1 کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا (برا) ہوا2؟ وه ان سے بہت زیاده توانا (اور طاقتور) تھے3 اور انہوں نے (بھی) زمین بوئی جوتی تھی4 اور ان سے زیاده آباد کی تھی5 اور ان کے پاس ان کے رسول روشن دﻻئل لے کر آئے تھے6۔ یہ تو ناممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ ان7 پر ﻇلم کرتا لیکن (دراصل) وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے تھے.8

مترجم کے حواشی (8)
  1. 1 یہ آثار وکھنڈرات اور نشانات عبرت پر غور وفکر نہ کرنے پر توبیخ کی جا رہی ہے۔ مطلب ہے کہ چل پھر کر وہ مشاہدہ کر چکے ہیں۔
  2. 2 یعنی ان کافروں کا، جن کو اللہ نے ان کے کفر باللہ، حق کے انکار اور رسولوں کی تکذیب کی وجہ سے ہلاک کیا۔
  3. 3 یعنی قریش اور اہل مکہ سے زیادہ۔
  4. 4 یعنی اہل مکہ تو کھیتی باڑی سے ناآشنا ہیں لیکن پچھلی قومیں اس وصف میں بھی ان سے بڑھ کر تھیں۔
  5. 5 اس لئے کہ ان کی عمریں بھی زیادہ تھیں، جسمانی قوت میں بھی زیادہ تھے اسباب معاش بھی ان کو زیادہ حاصل تھے، پس انہوں نے عمارتیں بھی زیادہ بنائیں، زراعت وکاشتکاری بھی کی اور وسائل رزق بھی زیادہ مہیا کئے۔
  6. 6 لیکن وہ ان پر ایمان نہیں لائے۔ نتیجتاً تمام تر قوتوں، ترقیوں اور فراغت وخوش حالی کے باوجود ہلاکت ان کا مقدر بن کر رہی۔
  7. 7 کہ انہیں بغیر گناہ کے عذاب میں مبتلا کر دیتا۔
  8. 8 یعنی اللہ کا انکار اور رسولوں کی تانیث کرکے۔

30:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الروم
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الروم 30:9 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 30:9

Al-Mukhtasar

9- کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ غور و فکر کرتے کہ ان سے پہلے جھٹلانے والی امتوں کا کیا انجام ہوا۔ یہ امتیں قوت و طاقت میں ان سے بڑھ کر تھیں اور انھوں نے زمین کو کھیتی باڑی اور تعمیر کے لیے بالکل الٹ پلٹ کر دیا اور اس (زمین) کو جتنا انھوں نے آباد کیا ہے، اُن لوگوں نے اسے ان سے زیادہ آباد کیا تھا۔ ان کے رسول ان کے پاس توحیدِ باری تعالیٰ کے ٹھوس ثبوت اور واضح دلائل لے کر آئے مگر انھوں نے جھٹلا دیا۔ سو اللہ نے انھیں ہلاک کر کے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنے کفر کی وجہ سے خود کو تباہی کے گڑھوں میں ڈال کر اپنے آپ پر ظلم کرتے رہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
32
مدینہ مصحف (604 صفحات)
405
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
405
نسخ مصحف (612 صفحات)
406
آیت 30:9 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 30:9 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 30:9 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 405 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 405 · نسخ مصحف (612 صفحات): 406.

آیت 30:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 32.

آیت 30:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 30:9: حروف کی تعداد 150، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 30:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 30:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,418 ہے۔

سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔

سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الروم مکی ہے۔

کیا آیت 30:9 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 30:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play