سورۃ الصف 61:5
یہ سورۃ الصف کی 14 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5168، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 551 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ يَٰقَوۡمِ لِمَ تُؤۡذُونَنِي وَقَد تَّعۡلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيۡكُمۡۖ فَلَمَّا زَاغُوٓاْ أَزَاغَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمۡۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ
اور (یاد کرو) جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم کے لوگو! تم مجھے کیوں ستا رہے ہو حاﻻنکہ تمہیں (بخوبی) معلوم ہے کہ میں تمہاری جانب اللہ کا رسول ہوں1 پس جب وه لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ نے ان کے دلوں کو (اور) ٹیڑھا کر دیا2، اور اللہ تعالیٰ نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ جانتے ہوئے بھی کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) اللہ کے سچے رسول ہیں، بنی اسرائیل انہیں اپنی زبان سے ایذا پہنچاتے تھے، حتیٰ کہ بعض جسمانی عیوب ان کی طرف منسوب کرتے تھے، حالانکہ وہ بیماری ان کے اندر نہیں تھی۔
- 2 یعنی علم کے باوجود حق سے اعراض کیا اور حق کے مقابلے میں باطل کو خیر کے مقابلے میں شرکو اور ایمان کے مقابلے میں کفر کو اختیار کیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی سزا کے طور پر ان کے دلوں کو مستقل طور پر ہدایت سے پھیر دیا۔ کیونکہ یہی سنت اللہ چلی آرہی ہے۔ کفر وضلالت پر دوام واستمرار ہی دلوں پر مہر لگنے کا باعث ہوتا ہے، پھر فسق ، کفر اور ظلم اس کی طبیعت اور عادت بن جاتی ہے، جس کو کوئی بدلنے پر قادر نہیں ہے۔ اسی لیے آگے فرمایا، اللہ تعالیٰ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو اپنی سنت کے مطابق گمراہ کیا ہوتا ہے، اب کون اسے ہدایت دے سکتا ہے جسے اس طریقے سے اللہ نے گمراہ کیا ہو؟
61:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 61:5
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے لڑائی کا ذکر کیا اور اپني راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح صف بستہ لڑنے والے مومنوں کی تعریف کی تو ساتھ ہی موسیٰ اور عیسیٰ علیہما السلام کی قوموں کا ذکر کیا جو اپنے رسولوں کی مخالفت پر قائم رہیں اور اس کا مقصد ایمان والوں کو اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی مخالفت سے خبردار کرنا تھا، چنانچہ فرمایا:
5- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یاد کریں جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم میرے حکم کی مخالفت کر کے مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمھاری طرف اللہ کا رسول بن کر آیا ہوں؟! پھر جب وہ اس حق سے پِھر گئے اور اس سے منہ موڑ لیا جو کہ موسیٰ علیہ السلام ان کے پاس لائے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو حق اور ثابت قدمی سے محروم کر دیا۔ اللہ اس قوم کو حق قبول کرنے کی توفیق نہیں دیتا جو اس کی اطاعت سے نکلنے والی ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 551
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 552
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 553
آیت 61:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصف. 114 میں سے سورت نمبر 61 · آیات کی تعداد: 14.
آیت 61:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 61:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 551 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 552 · نسخ مصحف (612 صفحات): 553.
آیت 61:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 61:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 61:5: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 61:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 61:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,168 ہے۔
سورۃ الصف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصف: آیات کی تعداد 14۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 61 پر ہے۔
سورۃ الصف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصف مدنی ہے۔
کیا آیت 61:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 61:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 14 آیات اور 221 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔