سورۃ الصف 61:6
یہ سورۃ الصف کی 14 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5169، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 552 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ عِيسَى ٱبۡنُ مَرۡيَمَ يَٰبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ إِنِّي رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيۡكُم مُّصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيَّ مِنَ ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَمُبَشِّرَۢا بِرَسُولٖ يَأۡتِي مِنۢ بَعۡدِي ٱسۡمُهُۥٓ أَحۡمَدُۖ فَلَمَّا جَآءَهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ قَالُواْ هَٰذَا سِحۡرٞ مُّبِينٞ
اور جب مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا اے (میری قوم)، بنی اسرائیل! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں مجھ سے پہلے کی کتاب تورات کی میں تصدیق کرنے واﻻ ہوں1 اور اپنے بعد آنے والے ایک رسول کی میں تمہیں خوشخبری سنانے واﻻ ہوں جنکا نام احمد ہے2۔ پھر جب وه ان کے پاس کھلی دلیلیں ﻻئے تو یہ کہنے لگے، یہ تو کھلا جادو ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کا قصہ اس لیے بیان فرمایا کہ بنی اسرائیل نے جس طرح حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی نافرمانی کی، اسی طرح انہوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کا بھی انکار کیا، اس میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی جارہی ہے کہ یہ یہود آپ (صلى الله عليه وسلم) ہی کے ساتھ اس طرح نہیں کر رہے ہیں، بلکہ ان کی تو ساری تاریخ ہی انبیا علیہم السلام کی تکذیب سے بھری پڑی ہے۔ تورات کی تصدیق کا مطلب یہ ہے کہ میں جو دعوت دے رہا ہوں، وہ وہی ہے جو تورات کی بھی دعوت ہے۔ جو اس بات کی دلیل ہے، کہ جو پیغمبر مجھ سے پہلے تورات لے کر آئے اور اب میں انجیل لے کر آیا ہوں، ہم دونوں کا اصل ماخذ ایک ہی ہے۔ اس لیے جس طرح تم موسیٰ وہارون اور داود وسلیمان علیہم السلام پر ایمان لائے ، مجھ پر بھی ایمان لاؤ، اس لیے کہ میں تورات کی تصدیق کر رہا ہوں نہ کہ اس کی تردید وتکذیب۔
- 2 یہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) نے اپنے بعد آنے والے آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی خوش خبری سنائی۔ چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا : «أَنَا دَعْوَةُ أَبِي إِبْرَاهِيمَ وَبَشَارَةُ عِيسَى» (أيسر التفاسير) (میں اپنے باپ ابراہیم (عليه السلام) کی دعا اور عیسیٰ (عليه السلام) کی بشارت کا مصداق ہوں)۔ احمد، یہ فاعل سے اگر مبالغے کا صیغہ ہو تو معنی ہوں گے، دوسرے تمام لوگوں سے اللہ کی زیادہ حمد کرنے والا۔ اور اگر یہ مفعول سے ہو تو معنی ہوں گے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی خوبیوں اور کمالات کی وجہ سے جتنی تعریف آپ (صلى الله عليه وسلم) کی کی گئی، اتنی کسی کی بھی نہیں کی گئی۔ (فتح القدیر)۔
- 3 یعنی حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے پیش کردہ معجزات کو جادو سے تعبیر کیا، جس طرح گزشتہ قومیں بھی اپنے پیغمبروں کو اسی طرح کہتی رہی ہیں۔ بعض نے اس سے مراد نبی (صلى الله عليه وسلم) لیے ہیں اور قَالُوا کا فاعل کفار مکہ کو بنایا ہے۔
61:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 61:6
Al-Mukhtasar
6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب عیسیٰ ابنِ مریم علیہما السلام نے کہا: اے بنی اسرائیل! بلاشبہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے تمھاری طرف اس تورات کی تصدیق کرنے کے لیے بھیجا ہے جو مجھ سے پہلے نازل ہوئی۔ میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں۔ میں ایسے رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا، پھر جب عیسیٰ علیہ السلام ان کے پاس اپنی سچائی کے دلائل لا چکے تو انھوں نے کہا: یہ تو کھلا جادو ہے، اس لیے ہم اس کی پیروی نہیں کریں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 552
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 552
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 553
آیت 61:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصف. 114 میں سے سورت نمبر 61 · آیات کی تعداد: 14.
آیت 61:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 61:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 552 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 552 · نسخ مصحف (612 صفحات): 553.
آیت 61:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 61:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 61:6: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 61:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 61:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,169 ہے۔
سورۃ الصف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصف: آیات کی تعداد 14۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 61 پر ہے۔
سورۃ الصف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصف مدنی ہے۔
کیا آیت 61:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 61:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 14 آیات اور 221 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔