مواد پر جائیں

سورۃ الصافات 37:113

یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 113 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3901، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 450 پر ہے۔

وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ

اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں1 ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ان دونوں کی اولاد کو بہت پھیلایا اور انبیا ورسل کی زیادہ تعداد انہی کی نسل سے ہوئی۔ حضرت اسحاق (عليه السلام) کے بیٹے یعقوب (عليه السلام) ہوئے، جن کے بارہ بیٹوں سے بنی اسرائیل کے 12 قبیلے بنے اور ان سے بنی اسرائیل کی قوم بڑھی اور پھیلی اور اکثر انبیا ان ہی میں سے ہوئے۔ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دوسرے بیٹے اسماعیل (عليه السلام) سے عربوں کی نسل چلی اور ان میں آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہوئے۔
  2. 2 شرک ومعصیت اور ظلم وفساد کا ارتکاب کرکے۔ خاندان ابراہیمی میں برکت کے باوجود نیک وبد کے ذکر سے اس طرف اشارہ کر دیا کہ خاندان اور آبا کی نسبت، اللہ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ وہاں تو ایمان اور عمل صالح کی اہمیت ہے۔ یہود ونصاریٰ اگرچہ حضرت اسحاق (عليه السلام) کی اولاد سے ہیں۔ اسی طرح مشرکین عرب حضرت اسماعیل (عليه السلام) کی اولاد سے ہیں۔ لیکن ان کے جو اعمال ہیں وہ کھلی گمراہی یا شرک ومعصیت پر مبنی ہیں۔ اس لئے یہ اونچی نسبتیں ان کے لئے عمل کا بدل نہیں ہو سکتیں۔

37:113 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الصافات
0/182
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الصافات 37:113 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 37:113

Al-Mukhtasar

113- ہم نے اس پر اور اس کے بیٹے اسحاق علیہ السلام پر برکتیں نازل فرمائیں اور اسے بہت زیادہ انعامات سے نوازا جن میں اس کی اولاد کی کثرت بھی تھی۔ ان دونوں کی اولاد میں اپنے رب کے اطاعت گزار نیک بندے بھی ہیں اور ان میں کفر اور نافرمانیاں کر کے خود پر کھلم کھلا ظلم کرنے والے بھی ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
450
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
450
نسخ مصحف (612 صفحات)
451
آیت 37:113 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.

آیت 37:113 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 37:113 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 450 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 450 · نسخ مصحف (612 صفحات): 451.

آیت 37:113 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 37:113 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 37:113: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 37:113 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 37:113 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,901 ہے۔

سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔

سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الصافات مکی ہے۔

کیا آیت 37:113 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 37:113 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play