مواد پر جائیں

سورۃ الصافات 37:112

یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 112 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3900، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 450 پر ہے۔

وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے مذکورہ واقعے کے بعد اب ایک بیٹے اسحاق (عليه السلام) کی اور اس کے نبی ہونے کی خوش خبری دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے جس بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ اسماعیل (عليه السلام) تھے۔ جو اس وقت ابراہیم (عليه السلام) کے اکلوﺗے بیٹے تھے، اسحاق (عليه السلام) کی ولادت ان کے بعد ہوئی ہے۔ مفسرین کے درمیان اس کی بابت اختلاف ہے کہ ذبیح کون ہے، اسماعیل (عليه السلام) یا اسحاق (عليه السلام) ؟ امام ابن جریر نے حضرت اسحاق (عليه السلام) کو اور ابن کثیر اور اکثر مفسرین نے حضرت اسماعیل (عليه السلام) کو ذبیح قرار دیا ہے اور یہی بات صحیح ہے۔ امام شوکانی نے اس میں توقف اختیار کیا ہے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر فتح القدیر اور تفسیر ابن کثیر)۔

37:112 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الصافات
0/182
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الصافات 37:112 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 37:112

Al-Mukhtasar

112-ہم نے اسے ایک اور بیٹے کی خوشخبری دی جو نبی اور نیک بندہ ہوگا اور وہ تھے اسحاق علیہ السلام ۔ یہ جزا تھی اس کی اس اطاعت کی جو اس نے اپنے اکلوتے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کے حوالے سے پیش کی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
5
مدینہ مصحف (604 صفحات)
450
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
450
نسخ مصحف (612 صفحات)
451
آیت 37:112 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.

آیت 37:112 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 37:112 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 450 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 450 · نسخ مصحف (612 صفحات): 451.

آیت 37:112 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 5.

آیت 37:112 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 37:112: حروف کی تعداد 24، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 37:112 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 37:112 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,900 ہے۔

سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔

سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الصافات مکی ہے۔

کیا آیت 37:112 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 37:112 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play