سورۃ السجدہ 32:15 السجدة
یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3518، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 416 پر ہے۔
إِنَّمَا يُؤۡمِنُ بِـَٔايَٰتِنَا ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُواْ بِهَا خَرُّواْۤ سُجَّدٗاۤ وَسَبَّحُواْ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ ۩
ہماری آیتوں پر وہی ایمان ﻻتے ہیں1 جنہیں جب کبھی ان سے نصیحت کی جاتی ہے تو وه سجدے میں گر پڑتے ہیں2 اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح پڑھتے ہیں3 اور تکبر نہیں کرتے ہیں.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی تصدیق کرتے اور ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
- 2 یعنی اللہ کی آیات کی تعظیم اور اس کی سطوت وعذاب سے ڈرتے ہوئے۔
- 3 یعنی رب کو ان چیزوں سے پاک قرار دیتے ہیں جو اس کی شان کے لائق نہیں ہیں اور اس کے ساتھ اس کی نعمتوں پر اس کی حمد کرتے ہیں جن میں سب سے بڑی اور کامل نعمت ایمان کی ہدایت ہے۔ یعنی وہ اپنے سجدوں میں ”سَبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ“ یا ”سُبْحَانَ رَبِّي الأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ“ وغیر کلمات پڑھتے ہیں۔
- 4 یعنی اطاعت وانقیاد کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ جاہلوں اور کافروں کی طرح تکبر نہیں کرتے۔ اس لئے کہ اللہ کی عبادت سے تکبر کرنا، جہنم میں جانے کا سبب ہے۔«إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ» (سورة المؤمن: 60) اس لئے اہل ایمان کا معالہ ان کے برعکس ہوتا ہے، وہ اللہ کے سامنے ہر وقت عاجزی، ذلت ومسکینی اور خشوع وخضوع کا اظہار کرتے ہیں۔
32:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 32:15
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے مجرموں کا حال ذکر کیا تو ساتھ ہی ایمان والوں کا حال بھی ذکر کر دیا، چنانچہ فرمایا:
15-بلاشبہ ہمارے رسول پر نازل کی ہوئی آیات پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب انھیں ان آیات کے ساتھ نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اللہ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہوئے سجدے میں گر جاتے ہیں اور وہ کسی حال میں بھی اللہ کی عبادت اور اس کے حضور سجدہ کرنے سے تکبر نہیں کرتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 416
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 416
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 417
آیت 15 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔
آیت 32:15 کس سورت میں ہے؟
سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 32:15 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 32:15 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 416 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 416 · نسخ مصحف (612 صفحات): 417.
آیت 32:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 32:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 32:15: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 32:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 32:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,518 ہے۔
سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔
سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 32:15 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 32:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
کیا آیت 32:15 میں سجدہ ہے؟
آیت 15 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔