مواد پر جائیں

سورۃ السجدہ 32:16 السجدة

یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3519، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 416 پر ہے۔

تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمۡ عَنِ ٱلۡمَضَاجِعِ يَدۡعُونَ رَبَّهُمۡ خَوۡفٗا وَطَمَعٗا وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ

ان کی کروٹیں اپنے بستروں سے الگ رہتی ہیں1 اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے ہیں2 اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وه خرچ کرتے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی راتوں کو اٹھ کر نوافل (تہجد) پڑھتے توبہ واستغفار، تسبیح وتحمید اور دعا الحاح وزاری کرتے ہیں۔
  2. 2 یعنی اس کی رحمت اور فضل وکرم کی امید بھی رکھتے ہیں اور اس کے عتاب وغضب اور مؤاخذہ وعذاب سے ڈرتے بھی ہیں۔ محض امید ہی امید نہیں رکھتے کہ عمل سے بے پرواہ ہو جائیں۔ (جیسے بے عمل اور بد عمل لوگوں کا شیوہ ہے اور نہ عذاب کا اتنا خوف طاری کر لیتے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے ہی مایوس ہو جائیں کہ یہ مایوسی بھی کفر وضلالت ہے۔
  3. 3 انفاق میں صدقات واجبہ (زکٰوۃ) اور عام صدقہ وخیرات دونوں شامل ہیں۔ اہل ایمان دونوں کا حسب استطاعت اہتمام کرتے ہیں۔

32:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ السجدہ
0/30
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي السجدہ 32:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 32:16

Al-Mukhtasar

16-ان کے پہلو ان بستروں سے الگ رہتے ہیں جن پر وہ سوتے ہیں۔ وہ انھیں چھوڑ دیتے ہیں اور اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔وه اس کے عذاب سے ڈرتے اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہوئے اپنی نماز وغیرہ میں اسے پکارتے ہیں اور جو مال ہم نے انھیں دیے ہیں، انھیں اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
416
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
416
نسخ مصحف (612 صفحات)
417
آیت 32:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.

آیت 32:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 32:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 416 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 416 · نسخ مصحف (612 صفحات): 417.

آیت 32:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 32:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 32:16: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 32:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 32:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,519 ہے۔

سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔

سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 32:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 32:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play