مواد پر جائیں

سورۃ السجدہ 32:17 السجدة

یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3520، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 416 پر ہے۔

فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٞ مَّآ أُخۡفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعۡيُنٖ جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

کوئی نفس نہیں جانتا جو کچھ ہم نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لئے پوشیده کر رکھی ہے1 ، جو کچھ کرتے تھے یہ اس کا بدلہ ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 نَفْسٌ، نکرہ ہے جو عموم کا فائدہ دیتا ہے یعنی اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ ان نعمتوں کو جو اس نے مذکورہ اہل ایمان کے لئے چھپا کر رکھی ہیں جن سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔ اس کی تفسیر میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے یہ حدیث قدسی بیان فرمائی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے وہ چیزیں تیار کر رکھی ہیں جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھا، کسی کان نے نہیں سنا، نہ کسی انسان کے وہم وگمان میں ان کا گزر ہوا“۔ (صحیح بخاری، تفسیر سورۃ السجدۃ)۔
  2. 2 اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کی رحمت کا مستحق بننے کے لئے اعمال صالحہ کا اہتمام ضروری ہے۔

32:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ السجدہ
0/30
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي السجدہ 32:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 32:17

Al-Mukhtasar

17-اب کوئی شخص نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا کیا تیار کر رکھا ہے۔ یہ اس کی طرف سے ان کے لیے ان نیک اعمال کا بدلہ ہے جو وہ دنیا میں کرتے تھے۔ یہ اتنی بڑی جزا اور بدلہ ہے کہ اس کی عظمت کے پیش نظر اس کا احاطہ صرف اللہ تعالیٰ کر سکتا ہے

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
416
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
416
نسخ مصحف (612 صفحات)
417
آیت 32:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.

آیت 32:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 32:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 416 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 416 · نسخ مصحف (612 صفحات): 417.

آیت 32:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 32:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 32:17: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 32:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 32:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,520 ہے۔

سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔

سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 32:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 32:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play