مواد پر جائیں

سورۃ السجدہ 32:20 السجدة

یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3523، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 416 پر ہے۔

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فَسَقُواْ فَمَأۡوَىٰهُمُ ٱلنَّارُۖ كُلَّمَآ أَرَادُوٓاْ أَن يَخۡرُجُواْ مِنۡهَآ أُعِيدُواْ فِيهَا وَقِيلَ لَهُمۡ ذُوقُواْ عَذَابَ ٱلنَّارِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

لیکن جن لوگوں نے حکم عدولی کی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ جب کبھی اس سے باہر نکلنا چاہیں گے اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے1 ۔ اور کہہ دیا جائے گا کہ2 اپنے جھٹلانے کے بدلے آگ کا عذاب چکھو.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جہنم کے عذاب کی شدت اور ہولناکی سے گھبرا کر باہر نکلنا چاہیں گے تو فرشتے انہیں پھر جہنم کی گہرائیوں میں دھکیل دیں گے۔
  2. 2 یہ فرشتے کہیں گے یااللہ تعالیٰ کی طرف سے ندا آئے گی، بہرحال اس میں مکذبین کی ذلت ورسوائی کا جو سامان ہے، وہ مخفی نہیں۔

32:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ السجدہ
0/30
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي السجدہ 32:20 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 32:20

Al-Mukhtasar

20-جو لوگ کفر اور گناہ کر کے اللہ کی اطاعت سے نکل گئے تو قیامت کے دن ان کے لیے جو ٹھکانا تیار کیا گیا ہے، وہ آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے، دوبارہ اس میں لوٹا دیے جائیں گے اور ان کی سرزنش کے لیے ان سے کہا جائے گا: اب اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم دنیا میں اس وقت جھٹلاتے تھے جب تمھارے رسول تمھیں اس سے ڈراتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
416
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
416
نسخ مصحف (612 صفحات)
417
آیت 32:20 کس سورت میں ہے؟

سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.

آیت 32:20 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 32:20 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 416 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 416 · نسخ مصحف (612 صفحات): 417.

آیت 32:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 32:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 32:20: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 32:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 32:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,523 ہے۔

سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔

سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 32:20 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 32:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play