سورۃ السجدہ 32:21 السجدة
یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3524، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 417 پر ہے۔
وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَدۡنَىٰ دُونَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَكۡبَرِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ
بالیقین ہم انہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب1 اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وه لوٹ آئیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 عذاب ادنیٰ (چھوٹے سے یا قریب کے بعض عذاب) سے دنیا کا عذاب یا دنیا کی مصیبتیں اور بیماریاں وغیرہ مراد ہیں۔ بعض کےنزدیک وہ قتل اس سے مراد ہے، جس سے جنگ بدر میں کافر دوچار ہوئے یا وہ قحط سالی ہے جو اہل مکہ پر مسلط کی گئی تھی۔ امام شوکانی فرماتے ہیں، تمام صورتیں ہی اس میں شامل ہو سکتی ہیں۔
- 2 یہ آخرت کے بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب بھیجنے کی علت ہے کہ شاید وہ کفر وشرک اور معصیت سے باز آجائیں۔
32:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 32:21
Al-Mukhtasar
21-ان جھٹلانے والوں اور اپنے رب کی اطاعت سے نکلنے والوں نے اگر توبہ نہ کی تو آخرت کا بڑا عذاب جو ان کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس سے پہلے ہم انھیں دنیا میں مشکلات اور مصیبتوں کا مزہ ضرور چکھائیں گے تاکہ وہ اپنے رب کی اطاعت کی طرف لوٹ آئیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 417
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 417
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 418
آیت 32:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 32:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 32:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 417 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 417 · نسخ مصحف (612 صفحات): 418.
آیت 32:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 32:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 32:21: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 32:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 32:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,524 ہے۔
سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔
سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 32:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 32:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔