سورۃ السجدہ 32:25 السجدة
یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3528، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 417 پر ہے۔
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ
آپ کا رب ان (سب) کے درمیان ان (تمام) باتوں کا فیصلہ قیامت کے دن کرے گا جن میں وه اختلاف کر رہے ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے وہ اختلاف مراد ہے جو اہل کتاب میں باہم برپا تھا، ضمناً وہ اختلافات بھی آجاتے ہیں۔ جو اہل ایمان اور اہل کفر، اہل حق اور اہل باطل اور اہل توحید اور اہل شرک کے درمیان دنیا میں رہے اور ہیں چونکہ دنیا میں تو ہر گروہ اپنے دلائل پر مطمئن اور اپنی دگر پر قائم رہتا ہے۔ اس لئے ان اختلافات کا فیصلہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ ہی فرمائے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ اہل حق کو جنت میں اور اہل کفر وباطل کو جہنم میں داخل فرمائے گا۔
32:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 32:25
Al-Mukhtasar
25-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب ہی ہے جو قیامت کے دن ان کے درمیان ان چیزوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ دنیا میں اختلاف کرتے تھے، چنانچہ وہ واضح کر دے گا کہ کون سچا تھا اور کون جھوٹا۔ پھر وه ہر ایک کو وہ بدلہ دے گا جس کا وہ حق دار ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 417
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 417
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 418
آیت 32:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 32:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 32:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 417 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 417 · نسخ مصحف (612 صفحات): 418.
آیت 32:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 32:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 32:25: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 32:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 32:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,528 ہے۔
سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔
سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 32:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 32:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔