سورۃ السجدہ 32:24 السجدة
یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3527، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 417 پر ہے۔
وَجَعَلۡنَا مِنۡهُمۡ أَئِمَّةٗ يَهۡدُونَ بِأَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُواْۖ وَكَانُواْ بِـَٔايَٰتِنَا يُوقِنُونَ
اور جب ان لوگوں نے صبر کیا تو ہم نے ان میں سے ایسے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کرتے تھے، اور وه ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس آیت سے صبر کی فضیلت واضح ہے۔ صبر کا مطلب ہے اللہ کے اوامر کے بجا لانے اور ترک زواجر میں اور اللہ کے رسولوں کی تصدیق اور ان کے اتباع میں جو تکلیفیں آئیں، انہیں خندہ پیشانی سے جھیلنا۔ اللہ نے فرمایا، ان کے صبر کرنے اور آیات الٰہی پر یقین رکھنے کی وجہ سے ہم نے ان کو دینی امامت اور پیشوائی کے منصب پر فائز کیا۔ لیکن جب انہوں نے اس کے برعکس تبدیل وتحریف کا ارتکاب شروع کر دیا، تو ان سے یہ مقام سلب کر لیا گیا۔ چنانچہ اس کے بعد ان کے دل سخت ہوگئے، پھر ان کا عمل صالح رہا اور نہ ان کا اعتقاد صحیح۔
32:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 32:24
Al-Mukhtasar
24-جب بنی اسرائیل نے اللہ کے حکم ماننے، اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک جانے اور دعوتِ دین کی راہ میں آنے والی مصیبتوں پر صبر کیا تو ہم نے ان میں ایسے پیشوا بنائے جن کی حق و ہدایت میں لوگ پیروی کرتے تھے اور وہ حق کی طرف لوگوں کی راہنمائی کرتے تھے۔ وہ یہ سب کچھ ہمارے حکم دینے کی وجہ سے اور ہماری تائید و تقویت کے ساتھ کرتے تھے۔ وہ اپنے رسولوں پر نازل ہونے والی اللہ کی آیتوں کی بھرپور انداز میں تصدیق کرتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 417
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 417
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 418
آیت 32:24 کس سورت میں ہے؟
سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 32:24 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 32:24 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 417 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 417 · نسخ مصحف (612 صفحات): 418.
آیت 32:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 32:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 32:24: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 32:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 32:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,527 ہے۔
سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔
سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 32:24 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 32:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔