مواد پر جائیں

سورۃ السجدہ 32:29 السجدة

یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3532، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 417 پر ہے۔

قُلۡ يَوۡمَ ٱلۡفَتۡحِ لَا يَنفَعُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِيمَٰنُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ

جواب دے دو کہ فیصلے والے دن ایمان ﻻنا بے ایمانوں کو کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس یوم الفتح سے مراد آخرت کے فیصلے کا دن ہے، جہاں ایمان مقبول ہوگا اور نہ مہلت دی جائے گی۔ فتح مکہ کا دن مراد نہیں ہے کیونکہ اس دن تو طلقاء کا اسلام قبول کر لیا گیا تھا، جن کی تعداد تقریباً دو ہزار تھی۔ (ابن کثیر) طلقاء سے مراد، وہ اہل مکہ ہیں جن کو نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فتح مکہ والے دن، سزا وتعزیر کے بجائے معاف فرما دیا تھا اور یہ کہہ کر آزاد کر دیا تھا کہ آج تم سے تمہاری پچھلی ظالمانہ کاروائیوں کا بدلہ نہیں لیا جائے گا۔ چنانچہ ان کی اکثریت مسلمان ہو گئی تھی۔

32:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ السجدہ
0/30
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي السجدہ 32:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 32:29

Al-Mukhtasar

29- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: یہ وعدہ قیامت کا دن ہے۔ بلاشبہ وہ بندوں کے درمیان فیصلے کا دن ہے جس دن کو دیکھ لینے کے بعد ان لوگوں کا تصدیق کرنا انھیں کوئی فائدہ نہ دے گا جنھوں نے دنیا میں اللہ کے ساتھ کفر کیا اور نہ انھیں ڈھیل دی جائے گی کہ وہ اپنے رب کے حضور توبہ کریں اور اس کی طرف رجوع کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
417
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
417
نسخ مصحف (612 صفحات)
418
آیت 32:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.

آیت 32:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 32:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 417 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 417 · نسخ مصحف (612 صفحات): 418.

آیت 32:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 32:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 32:29: حروف کی تعداد 43، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 32:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 32:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,532 ہے۔

سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔

سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 32:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 32:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play