مواد پر جائیں

سورۃ السجدہ 32:30 السجدة

یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3533، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 417 پر ہے۔

فَأَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَٱنتَظِرۡ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ

اب آپ ان کا خیال چھوڑ دیں1 اور منتظر رہیں2۔ یہ بھی منتظر ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی ان مشرکین سے اعراض کر لیں اور تبلیغ ودعوت کا کام اپنے انداز سے جاری رکھیں، جو وحی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی طرف نازل کی گئی ہے، اس کی پیروی کریں۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ لا إِلَهَ إِلا هُوَ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ» (سورة الأنعام: 106) ”آپ خود اس طریقت پر چلتے رہئے جس کی وحی آپ کے رب تعالیٰ کی طرف سے آپ کے پاس آئی ہے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور مشرکین کی طرف خیال نہ کیجئے“۔
  2. 2 یعنی اللہ کے وعدے کا کہ کب وہ پورا ہوتا ہے اور تیرے مخالفوں پر تجھے غلبہ عطا فرماتا ہے؟ وہ یقیناً پورا ہو کر رہے گا۔
  3. 3 یعنی یہ کافر منتظر ہیں کہ شاید یہ پیغمبر ہی گردشوں کا شکار ہو جائے اور اس کی دعوت ختم ہو جائے۔ لیکن دنیا نے دیکھ لیا کہ اللہ نے اپنے نبی کے ساتھ کیے ہوئے وعدوں کو پورا فرمایا اور آپ پر گردشوں کے منتظر مخالفوں کو ذلیل وخوار کیا یا ان کو آپ کا غلام بنا دیا۔

32:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ السجدہ
0/30
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي السجدہ 32:30 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 32:30

Al-Mukhtasar

30- چنانچہ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب یہ اپنی گمراہی پر اڑ ہی گئے ہیں تو آپ ان لوگوں سے منہ پھیر لیں اور انتظار کریں کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ یہ بھی اس عذاب کے انتظار میں ہیں جس کی آپ انھیں دھمکی دیتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
5
مدینہ مصحف (604 صفحات)
417
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
417
نسخ مصحف (612 صفحات)
418
آیت 32:30 کس سورت میں ہے؟

سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.

آیت 32:30 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 32:30 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 417 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 417 · نسخ مصحف (612 صفحات): 418.

آیت 32:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 5.

آیت 32:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 32:30: حروف کی تعداد 26، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 32:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 32:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,533 ہے۔

سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔

سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 32:30 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 32:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play