سورۃ السجدہ 32:3 السجدة
یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3506، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 415 پر ہے۔
أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۚ بَلۡ هُوَ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوۡمٗا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٖ مِّن قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُونَ
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے گھڑ لیا ہے1 ۔ (نہیں نہیں) بلکہ یہ تیرے رب تعالیٰ کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ انہیں ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے واﻻ نہیں آیا2۔ تاکہ وه راه راست پر آجائیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ بطور توبیخ ہے کہ کیا رب العالمین کے نازل کردہ اس کلام بلاغت نظام کی بابت یہ کہتے ہیں کہ اسے خود (محمد صلى الله عليه وسلم نے) گھڑ لیا ہے؟
- 2 یہ نزول قرآن کی علت ہے۔ اس سے بھی معلوم ہوا (جیسا کہ پہلے بھی وضاحت گزر چکی ہے) کہ عربوں میں نبی (صلى الله عليه وسلم) پہلے نبی تھے۔ بعض لوگوں نے حضرت شعیب (عليه السلام) کو بھی عربوں میں مبعوث نبی قرار دیا ہے۔ واللہ اعلم۔ اس اعتبار سے قوم سے مراد پھر خاص قریش ہوں گے جن کی طرف کوئی نبی آپ (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے نہیں آیا۔
32:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 32:3
Al-Mukhtasar
3- یہ کافر کہتے ہیں کہ بلاشبہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے یہ قرآن گھڑ کر اپنے رب کی طرف منسوب کر دیا ہے۔ معاملہ اس طرح نہیں جیسے انھوں نے کہا، بلکہ یہ ایسا حق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل کیا ہوا ہے تاکہ آپ ایک ایسی قوم کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے انھیں اللہ کے عذاب سے ڈرانے کے لیے کوئی رسول نہیں آیا تاکہ وہ حق کی طرف راہ پا کر اس کی پیروی کریں اور اس پر عمل کریں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 415
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 415
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 416
آیت 32:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 32:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 32:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 415 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 415 · نسخ مصحف (612 صفحات): 416.
آیت 32:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 32:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 32:3: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 32:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 32:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,506 ہے۔
سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔
سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 32:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 32:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔