سورۃ السجدہ 32:4 السجدة
یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3507، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 415 پر ہے۔
ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِيّٖ وَلَا شَفِيعٍۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ
اللہ تعالیٰ وه ہے جس نے آسمان وزمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو چھ دن میں پیدا کر دیا پھر عرش پر قائم ہوا1 ، تمہارے لئے اس کے سوا کوئی مددگار اور سفارشی نہیں2۔ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس کے لئے دیکھئے سورۂ اعراف 54 کا حاشیہ۔ یہاں اس مضمون کو دہرانے سے مقصد یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کمال قدرت اور عجائب صنعت کے ذکر سے شاید وہ قرآن کو سنیں اور اس پر غور کریں۔
- 2 یعنی وہاں کوئی ایسا دوست نہیں ہوگا، جو تمہاری مدد کر سکے اور تم سے اللہ کے عذاب کو ٹال دے، نہ وہاں کوئی سفارشی ہی ایسا ہوگا جو تمہاری سفارش کر سکے۔
- 3 یعنی اے غیر اللہ کے پجاریو اور دوسروں پر بھروسہ کرنے والو! کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
32:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 32:4
Al-Mukhtasar
3-اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، انھیں چھ دن میں پیدا کیا جبکہ وہ انھیں آنکھ جھپکنے سے بہت کم وقت میں پیدا کرنے پر بھی قادر ہے۔ پھر وہ عرش پر بلند اور مستوی ہوا جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔ اے لوگو! اس کے سوا تمھارا کوئی مددگار نہیں جو تمھارے معاملے کو سنبھالے یا ایسا کوئی سفارشی نہیں جو تمھارے رب کے ہاں تمھاری سفارش کرے۔ کیا تم غور و فکر نہیں کرتے اور اس اللہ کی عبادت نہیں کرتے جس نے تمھیں پیدا کیا اور اس کے ساتھ غیروں کی عبادت کرنا ترک نہیں کرتے؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 415
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 415
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 416
آیت 32:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 32:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 32:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 415 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 415 · نسخ مصحف (612 صفحات): 416.
آیت 32:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 32:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 32:4: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 32:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 32:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,507 ہے۔
سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔
سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 32:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 32:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔