سورۃ السجدہ 32:5 السجدة
یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3508، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 415 پر ہے۔
يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ثُمَّ يَعۡرُجُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥٓ أَلۡفَ سَنَةٖ مِّمَّا تَعُدُّونَ
وه آسمان سے لے کر زمین تک (ہر) کام کی تدبیر کرتا ہے1 ۔ پھر (وه کام) ایک ایسے دن میں اس کی طرف چڑھ جاتا ہے جس کا اندازه تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 آسمان سے، جہاں اللہ کا عرش اور لوح محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ زمین پر احکام نازل فرماتا یعنی تدبیر کرتا اور زمین پر ان کا نفاذ ہوتا ہے۔ جیسے موت اور زندگی، صحت اور مرض، عطا اور منع، غنا اور فقر، جنگ اور صلح، عزت اور ذلت، وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ عرش کے اوپر سے اپنی تقدیر کے مطابق یہ تدبیریں اور تصرفات کرتا ہے۔
- 2 یعنی پھر اس کی یہ تدبیر یا امر اس کی طرف واپس لوٹتا ہے ایک ہی دن میں، جسےفرشتے لے کر جاتے ہیں اور صعود (چڑھنے) کا یا آنےجانے کا فاصلہ اتنا ہے کہ غیر فرشتہ ہزار سال میں طے کرے۔ یا اس سے قیامت کا دن مراد ہے کہ اس دن انسانوں کے سارے اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش ہوں گے۔ اس (یوم) کی تعیین وتفسیر میں مفسرین کے درمیان بہت اختلاف ہے۔ امام شوکانی نے 16،15 اقوال اس ضمن میں ذکر کیے ہیں اس لئے حضرت ابن عباس نے اس کے بارے میں توقف کو پسند فرمایا اور اس کی حقیقت کو اللہ کے سپرد کر دیا ہے۔ صاحب ایسر التفاسیر کہتے ہیں کہ قرآن میں یہ تین مقامات پر آیا ہے اور تینوں جگہ الگ الگ دن مراد ہے۔ سورۂ حج (آیت۔ 47) میں ”یوم“ کا لفظ عبارت ہے اس زمانہ اور مدت سے جو اللہ کے ہاں ہے اور سورۂ معارج میں، جہاں یوم کی مقدار پچاس ہزار سال بتلائی گئی ہے، یوم حساب مراد ہے اور اس مقام (زیر بحث) میں یوم سے مراد دنیا کا آخری دن ہے، جب دنیا کے تمام معاملات فنا ہو کر اللہ کی طرف لوٹ جائیں گے۔
32:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 32:5
Al-Mukhtasar
5-اللہ سبحانہ و تعالیٰ آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات کے ہر امر کی تدبیر کرتا ہے، پھر یہ امر اس کی طرف ایسے دن میں بلند ہوتا ہے جس کی مقدار اے لوگو! تمھارے دنیا کے شمار کیے ہوئے ہزار سال کے برابر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 415
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 415
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 416
آیت 32:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 32:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 32:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 415 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 415 · نسخ مصحف (612 صفحات): 416.
آیت 32:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 32:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 32:5: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 32:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 32:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,508 ہے۔
سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔
سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 32:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 32:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔