مواد پر جائیں

سورۃ الشمس 91:14

یہ سورۃ الشمس کی 15 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6057، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 595 پر ہے۔

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں1 ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی2 اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ کام ایک ہی شخص قدار نے کیا تھا۔ لیکن چوں کہ اس شرارت میں قوم بھی اس کے ساتھ تھی اس لئے اس میں سب کو برابر کا مجرم قرار دیا گیا۔ اور تکذیب اور اونٹنی کی کوچیں کاٹنے کی نسبت پوری قوم کی طرف کی گئی۔ جس سے یہ اصول معلوم ہوا کہ ایک برائی کا ارتکاب کرنے والے اگر چند ایک افراد ہوں لیکن پوری قوم اس برائی پر نکیر کرنے کے بجائے اسےپسند کرتی ہو تو اللہ کے ہاں پوری قوم اس برائی کی مرتکب قرار پائے گی اور اس جرم یا برائی میں برابر کی شریک سمجھی جائے گی۔
  2. 2 دَمْدَمَ عَلَيْهِمْ ، ان کو ہلاک کر دیا اور ان پر سخت عذاب نازل کیا۔
  3. 3 عام کر دیا، یعنی اس عذاب میں سب کو برابر کر دیا، کسی کو نہیں چھوڑا، چھوٹا بڑا، سب کو نیست ونابود کر دیا گیا۔ یا زمین کو ان پر برابر کر دیا یعنی سب کو تہ خاک کر دیا۔

91:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشمس
0/15
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشمس 91:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 91:14

Al-Mukhtasar

14- تب انھوں نے اونٹنی کے معاملے میں اپنے رسول کو جھٹلایا اور ان کے بدبخت ترین شخص نے اسے مار دیا جبکہ اس میں باقی لوگوں کی رضا مندی شامل تھی، اس لیے وہ بھی گناہ میں شریک تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنے عذاب کا کوڑا برسایا اور ان کے گناہوں کے سبب ایک چیخ کے ذریعے سے انھیں ہلاک کر دیا۔ اللہ نے جس سزا کے ذریعے سے انھیں ہلاک کیا، اس میں ان سب کو برابر کر دیا (کسی کو نہیں چھوڑا۔)

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
30
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
595
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
601
نسخ مصحف (612 صفحات)
602
آیت 91:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشمس. 114 میں سے سورت نمبر 91 · آیات کی تعداد: 15.

آیت 91:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 30.

آیت 91:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 595 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 601 · نسخ مصحف (612 صفحات): 602.

آیت 91:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 91:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 91:14: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 91:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 91:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,057 ہے۔

سورۃ الشمس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشمس: آیات کی تعداد 15۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 91 پر ہے۔

سورۃ الشمس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشمس مکی ہے۔

کیا آیت 91:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 91:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشمس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 15 آیات اور 54 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play