مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ الشمس قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 91 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 15 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 595 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا
قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ﯾﺎ ﺍﺱ ﻛﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻛﯽ, ﯾﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺿﺤﲐ ﺳﮯ ﺩﻥ ﮨﮯ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﺳﻮﺭﺝ ﻛﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻥ ﻛﯽ ﻗﺴﻢ۔
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جب سورج غروب ہونے کے بعد وہ طلوع ہو، جیسا کہ پہلے نصف مہینے میں ایسا ہوتا ہے۔
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یا تاریکی کو دور کرے، ظلمت کا پہلے ذکر تو نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کرتا ہے۔ (فتح القدیر)۔
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا
قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی سورج کو ڈھانپ لے اور ہر سمت اندھیرا چھا جائے۔
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یا اس ذات کی جس نے اسے بنایا۔ پہلی معنی کی رو سے ما بمعنی مَنْ ہوگا۔
وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا
قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یا جس نے اسے ہموار کیا۔
وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا
قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یا جس نے اسے درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب ہے، اسے متناسب الاعضاء بنایا، بےڈھبا اور بےڈھنگا نہیں بنایا۔
فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا
پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھا دیا اور انہیں انبیا علیہم السلام اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی۔ یا مطلب ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدی کا شعور ودیعت کر دیا۔ تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ آخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔
وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جس نے اسے گمراہ کر لیا، وہ خسارے میں رہا۔ دَسٌّ، تَدْسِيسٌ سے ہے، جس کے معنی ہیں۔ ایک چیز کو دوسری چیز میں چھپا دینا۔ دَسَّاهَا کے معنی ہوں گے جس نے اپنے نفس کو چھپا دیا اور اسے بے کار چھوڑ دیا اور اسے اللہ کی اطاعت اور عمل صالح کے ساتھ مشہور نہیں کیا۔
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ
(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 طُغْيَانٌ وہ سرکشی جو حد سےتجاوز کر جائے اسی طغیان نے انہیں تکذیب پر آمادہ کیا۔
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا
جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جس کا نام مفسرین قدار بن سالف بتلاتے ہیں۔ اس کا ایسا کام کیا کہ یہ رئیس الاشقیاء بن گیا سب سے بڑا شقی (بدبخت)۔
فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا
انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اس اونٹنی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے، اسی طرح اس کے لئے پانی پینے کا جو دن ہو، اس میں بھی گڑ بڑ نہ کی جائے۔ اونٹنی اور قوم ثمود دونوں کے لئے پانی کا ایک ایک دن مقرر کر دیا گیا تھا۔ اس کی حفاظت کی تاکید کی گئی۔ لیکن ان ظالموں نے پروا نہیں کی۔
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا
ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں1 ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی2 اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ کام ایک ہی شخص قدار نے کیا تھا۔ لیکن چوں کہ اس شرارت میں قوم بھی اس کے ساتھ تھی اس لئے اس میں سب کو برابر کا مجرم قرار دیا گیا۔ اور تکذیب اور اونٹنی کی کوچیں کاٹنے کی نسبت پوری قوم کی طرف کی گئی۔ جس سے یہ اصول معلوم ہوا کہ ایک برائی کا ارتکاب کرنے والے اگر چند ایک افراد ہوں لیکن پوری قوم اس برائی پر نکیر کرنے کے بجائے اسےپسند کرتی ہو تو اللہ کے ہاں پوری قوم اس برائی کی مرتکب قرار پائے گی اور اس جرم یا برائی میں برابر کی شریک سمجھی جائے گی۔
- 2 دَمْدَمَ عَلَيْهِمْ ، ان کو ہلاک کر دیا اور ان پر سخت عذاب نازل کیا۔
- 3 عام کر دیا، یعنی اس عذاب میں سب کو برابر کر دیا، کسی کو نہیں چھوڑا، چھوٹا بڑا، سب کو نیست ونابود کر دیا گیا۔ یا زمین کو ان پر برابر کر دیا یعنی سب کو تہ خاک کر دیا۔
وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا
وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اس نے انہیں سزا دی ہے کہ کوئی بڑی طاقت اس کا اس سے بدلہ لے گی۔ وہ انجام سے بےخوف ہے کیوں کہ کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو اس سے بڑھ کر یا اس کے برابر ہی ہو، جو اس سے انتقام لینے کی قدرت رکھتی ہو۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ الشمس
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 54
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 595
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 600-601
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 601-602
سورۃ الشمس کے بارے میں سوالات
سورۃ الشمس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشمس: آیات کی تعداد 15۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 91 پر ہے۔
سورۃ الشمس کس پارے میں ہے؟
سورۃ الشمس: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ الشمس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشمس مکی ہے۔
سورۃ الشمس کس صفحے پر ہے؟
سورۃ الشمس مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 595۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 600-601۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 601-602۔
سورۃ الشمس میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ الشمس: الفاظ کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ الشمس میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ الشمس: حروف کی تعداد 250، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ الشمس قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ الشمس قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,044 سے آیت نمبر 6,058 تک ہے۔
کیا سورۃ الشمس میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الشمس پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ الشمس سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ الشمس کی تمام 15 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشمس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 15 آیات اور 54 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ الشمس سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل