سورۃ الم نشرح 94:1 الشرح
یہ سورۃ الم نشرح کی 8 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6091، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 596 پر ہے۔
أَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَكَ صَدۡرَكَ
کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 گزشتہ سورت میں تین انعامات کا ذکر تھا، اس سورت میں مزید تین احسانات جتلائے جا رہے ہیں۔ سینہ کھول دینا، ان میں پہلا ہے۔ اس کا مطلب ہے سینے کا منور اور فراخ ہو جانا، تاکہ حق واضح بھی ہو جائے اور دل میں سما بھی جائے۔ اسی مفہوم میں قرآن کریم کی یہ آیت فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلإِسْلامِ (سورة الأنعام: 125 ) ”جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت سے نوازنے کا ارادہ کرے۔ اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے“۔ یعنی وہ اسلام کو دین حق کے طور پرپہچان بھی لیتا ہے اور اسے قبول بھی کر لیتا ہے۔ اس شرح صدر میں وہ شق صدر بھی آجاتا ہے جو معتبر روایات کی رو سے دو مرتبہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا کیا گیا۔ ایک مرتبہ بچپن میں، جب کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) عمر کے چوتھے سال میں تھے۔ حضرت جبرائیل (عليه السلام) آئے اور انہوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کا دل چیرا اور اس سے وہ حصہ شیطانی نکال دیا جو ہر انسان کے اندر ہے، پھر اسے دھوکر بند کر دیا، ( صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب الإسراء) دوسری مرتبہ معراج کے موقعے پر۔ اس موقعے پر آپ (صلى الله عليه وسلم) کا سینہ مبارک چاک کرکے دل نکالا گیا، اسے آپ زمزم سے دھوکر اپنی جگہ رکھ دیا گیااور اسےایمان وحکمت سے بھر دیا گیا۔ (صحيحين، أبواب المعراج وكتاب الصلاة) ۔
94:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 94:1
Al-Mukhtasar
1- بلاشبہ یقیناً ہم نے آپ کا سینہ کھول دیا اور وحی حاصل کرنے کا شوق آپ میں پیدا کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 596
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 602
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 603
آیت 94:1 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الم نشرح (الشرح). 114 میں سے سورت نمبر 94 · آیات کی تعداد: 8.
آیت 94:1 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 94:1 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 596 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 602 · نسخ مصحف (612 صفحات): 603.
آیت 94:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 94:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 94:1: حروف کی تعداد 13، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 94:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 94:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,091 ہے۔
سورۃ الم نشرح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الم نشرح: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 94 پر ہے۔
سورۃ الم نشرح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الم نشرح مکی ہے۔
کیا آیت 94:1 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 94:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الم نشرح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 27 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔