مواد پر جائیں

سورۃ الشعراء 26:227

یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 227 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3159، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 376 پر ہے۔

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَيَّ مُنقَلَبٖ يَنقَلِبُونَ

سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے1 اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا2، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی عنقریب جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس سے ان شاعروں کو مستثنیٰ فرما دیا گیا، جن کی شاعری صداقت اور حقائق پر مبنی ہے اور استثنا ایسے الفاظ سے فرمایا جن سے واضح ہو جاتا ہے کہ مومن، عمل صالح پر کاربند اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والا شاعر غلط شاعری، جس میں جھوٹ، غلو اور افراط و تفریط ہو، کر ہی نہیں سکتا۔ یہ ان ہی لوگوں کا کام ہے جو مومنانہ صفات سےعاری ہوں۔
  2. 2 یعنی ایسے مومن شاعر، ان کافر شعراء کا جواب دیتے ہیں، جس میں انہوں نے مسلمانوں کی ہجو (برائی) کی ہو۔ جس طرح حضرت حسان بن ثابت (رضي الله عنه) کافروں کی ہجویہ شاعری کا جواب دیا کرتے تھے اور خود نبی (صلى الله عليه وسلم) ان کو فرماتے کہ ”ان (کافروں) کی ہجو بیان کرو، جبرائیل (عليه السلام) بھی تمہارے ساتھ ہیں“۔ (صحيح بخاري، كتاب بدء الخلق، باب ذكر الملائكة، مسلم، فضائل حسان بن ثابت) اس سے معلوم ہوا کہ ایسی شاعری جائز ہے جس میں کذب و مبالغہ نہ ہو اور جس کے ذریعے سے مشرکین و کفار اور مبتدعین و اہل باطل کو جواب دیاجائے اور مسلک حق اور توحید و سنت کا اثبات کیاجائے۔
  3. 3 یعنی أَيَّ مَرْجَع يَرْجِعُونَ یعنی کون سی جگہ وہ لوٹتے ہیں؟ اور وہ جہنم ہے۔ اس میں ظالموں کے لیے سخت وعید ہے۔ جس طرح حدیث میں بھی فرمایا گیا ہے ”تم ظلم سے بچو! اس لیے کہ ظلم قیامت والے دن اندھیروں کا باعث ہوگا“۔ (صحيح مسلم، كتاب البر، باب تحريم الظلم)۔

26:227 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشعراء
0/227
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشعراء 26:227 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 26:227

Al-Mukhtasar

227- ہاں، وہ شعراء (اس سے مستثنیٰ ہیں) جو ایمان لائے، انھوں نے نیک عمل کیے، اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور اللہ کے دشمنوں سے ان کے اس ظلم کا بدلہ لیا جو انھوں نے ان پر کیا، جیسے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔ اور جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ شرک کر کے اور اس کے بندوں پر زیادتی کر کے خود پر ظلم کیا، وہ بہت جلد جان لیں گے کہ وہ کون سی جگہ لوٹتے ہیں۔ یقیناً وہ جوابدہی کے عظیم کٹہرے اور کٹھن حساب کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
376
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
376
نسخ مصحف (612 صفحات)
377
آیت 26:227 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.

آیت 26:227 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 26:227 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 376 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 376 · نسخ مصحف (612 صفحات): 377.

آیت 26:227 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 26:227 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 26:227: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 26:227 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 26:227 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,159 ہے۔

سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔

سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشعراء مکی ہے۔

کیا آیت 26:227 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 26:227 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play