مواد پر جائیں

سورۃ الشعراء 26:63

یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2995، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 370 پر ہے۔

فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡبَحۡرَۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٖ كَٱلطَّوۡدِ ٱلۡعَظِيمِ

ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار1 ، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ رہنمائی اور نشاندہی فرمائی کہ اپنی لاٹھی سمندر پر مارو، جس سے دائیں طرف کا پانی دائیں اور بائیں طرف کا بائیں طرف رک گیا اور دونوں کے بیچ میں راستہ بن گیا۔ کہا جاتا ہے کہ بارہ قبیلوں کے حساب سے بارہ راستے بن گئے تھے، واللہ اعلم۔
  2. 2 فِرْقٍ : قطعہ بحرسمندر کا حصہ، طَوْدٌ ،پہاڑ یعنی پانی کا ہر حصہ بڑے پہاڑ کی طرح کھڑا ہو گیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے معجزے کا صدور ہوا تاکہ موسیٰ (عليه السلام) اور ان کی قوم فرعون سے نجات پالے، اس تائید الٰہی کے بغیر فرعون سے نجات ممکن نہیں تھی۔

26:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشعراء
0/227
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشعراء 26:63 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 26:63

Al-Mukhtasar

63- پھر ہم نے موسیٰ( علیہ السلام ) کو حکم دیتے ہوئے وحی کی کہ سمندر پر اپنا عصا مارو تو انھوں نے وہ سمندر پر مارا۔ اسی وقت سمندر پھٹ گیا اور بنی اسرائیل کے قبائل کی تعداد کے برابر اس میں بارہ راستے بن گئے۔ سمندر کا پھٹا ہوا (پانی کا) ہر ٹکڑا مضبوطی اور بڑائی میں بڑے پہاڑ کی طرح ہوگیا کہ اس میں ذرا بھی پانی نہیں بہ رہا تھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
370
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
369
نسخ مصحف (612 صفحات)
370
آیت 26:63 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.

آیت 26:63 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 26:63 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 370 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 369 · نسخ مصحف (612 صفحات): 370.

آیت 26:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 26:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 26:63: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 26:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 26:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,995 ہے۔

سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔

سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشعراء مکی ہے۔

کیا آیت 26:63 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 26:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play