مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:21 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4293، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 485 پر ہے۔

أَمۡ لَهُمۡ شُرَكَٰٓؤُاْ شَرَعُواْ لَهُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا لَمۡ يَأۡذَنۢ بِهِ ٱللَّهُۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةُ ٱلۡفَصۡلِ لَقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۗ وَإِنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ

کیا ان لوگوں نے ایسے (اللہ کے) شریک (مقرر کر رکھے) ہیں جنہوں نے ایسے احکام دین مقرر کر دیئے ہیں جو اللہ کے فرمائے ہوئے نہیں ہیں1 ۔ اگر فیصلے کے دن کا وعده نہ ہوتا تو (ابھی ہی) ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ یقیناً (ان) ﻇالموں کے لیے ہی دردناک عذاب ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی شرک و معاصی، جن کا حکم اللہ نے نہیں دیا ہے، ان کے بنائے ہوئے شریکوں نے انسانوں کو اس راہ پر لگایا ہے۔

42:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:21

Al-Mukhtasar

21-کیا ان مشرکوں کے اللہ کے سوا معبود ہیں جنھوں نے ان کے لیے دین کے ایسے احکام مقرر کیے ہیں جن کے مقرر کرنے کا اللہ نے حکم نہیں دیا، یعنی اللہ کے ساتھ شرک کرنا، اس کے حلال کیے ہوئے کو حرام کرنا، اور حرام کیے ہوئے کو حلال قرار دینا۔ اگر اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ کرنے کا وقت اللہ تعالیٰ نے مقرر نہ کیا ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ وہ انھیں اس دن تک مہلت دے گا تو وہ ضرور ان کے درمیان فیصلہ کر دیتا۔ بلاشبہ جو لوگ اللہ کے ساتھ شرک کر کے اور گناہ کر کے خود پر ظلم کرنے والے ہیں، ان کے لیے درد ناک عذاب ہے جو قیامت کے دن ان کے انتظار میں ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
485
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
485
نسخ مصحف (612 صفحات)
486
آیت 42:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 485 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 485 · نسخ مصحف (612 صفحات): 486.

آیت 42:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 42:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:21: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,293 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play