مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:22 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4294، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 485 پر ہے۔

تَرَى ٱلظَّٰلِمِينَ مُشۡفِقِينَ مِمَّا كَسَبُواْ وَهُوَ وَاقِعُۢ بِهِمۡۗ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فِي رَوۡضَاتِ ٱلۡجَنَّاتِۖ لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّهِمۡۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَضۡلُ ٱلۡكَبِيرُ

آپ دیکھیں گے کہ یہ ﻇالم اپنے اعمال سے ڈر رہے ہوں گے1 جن کے وبال ان پر واقع ہونے والے ہیں2، اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے نیک اعمال کیے وه بہشتوں کے باغات میں ہوں گے وه جو خواہش کریں اپنے رب کے پاس موجود پائیں گے یہی ہے بڑا فضل.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی قیامت والے دن۔
  2. 2 حالانکہ ڈرنابے فائدہ ہوگا کیوں کہ اپنے کیے کی سزا تو انہیں بہرحال بھگتنی ہو گی۔

42:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:22 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:22

Al-Mukhtasar

22-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان لوگوں کو دیکھیں گے جنھوں نے شرک و گناہ کر کے خود پر ظلم کیا کہ وہ اپنے کیے ہوئے گناہوں کی سزا سے خوف زدہ ہوں گے اور وہ سزا انھیں ہر صورت میں مل کر رہے گی۔ توبہ سے خالی خوف انھیں کوئی نفع نہ دے گا۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے، ان کا معاملہ ان کے برعکس ہوگا، چنانچہ وہ جنتوں کے باغات میں خوش باش ہوں گے۔ انھیں ان کے رب کے ہاں کبھی نہ ختم ہونے والی من چاہی اور دل پسند طرح طرح کی نعمتیں حاصل ہوں گی۔ یہی ہے وہ بڑا فضل و احسان جس کا مقابلہ کوئی فضل و احسان نہیں کرتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
485
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
485
نسخ مصحف (612 صفحات)
486
آیت 42:22 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:22 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:22 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 485 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 485 · نسخ مصحف (612 صفحات): 486.

آیت 42:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 42:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:22: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,294 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:22 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play