مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:26 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4298، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 486 پر ہے۔

وَيَسۡتَجِيبُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضۡلِهِۦۚ وَٱلۡكَٰفِرُونَ لَهُمۡ عَذَابٞ شَدِيدٞ

ایمان والوں اور نیکوکار لوگوں کی سنتا ہے1 اور انہیں اپنے فضل سے اور بڑھا کر دیتا ہے اور کفار کے لیے سخت عذاب ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ان کی دعائیں سنتا ہے اور ان کی خواہشیں اور آرزوئیں پوری فرماتا ہے۔ بشرطیکہ دعا کے آداب وشرائط کا بھی پورا اہتمام کیا گیا ہو۔ اور حدیث میں آتا ہے کہ اللہ بندے کی توبہ سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جس کی سواری مع کھانے پینے کے سامان کے، صحرا، بیابان میں گم ہوجائے اور وہ ناامید ہوکر کسی درخت کے نیچے لیٹ جائے کہ اچانک اسے اپنی سواری مل جائے اور فرط مسرت میں اس کے منہ سے نکل جائے، اے اللہ! تو میرا بندہ اور میں تیرا رب یعنی شدت فرح میں وہ غلطی کرجائے۔ (صحيح مسلم كتاب التوبة ، باب في الحض على التوبة والفرح بها)۔

42:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:26 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:26

Al-Mukhtasar

26- وہ ان لوگوں کی دعا قبول کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے اور وہ انھیں اپنے فضل سے مزید وہ کچھ بھی دیتا ہے جس کا انھوں نے سوال نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کا انکار کرنے والوں کے لیے قیامت کے دن بڑا سخت عذاب ان کے انتظار میں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
486
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
486
نسخ مصحف (612 صفحات)
487
آیت 42:26 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:26 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:26 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 486 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 486 · نسخ مصحف (612 صفحات): 487.

آیت 42:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 42:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:26: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,298 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:26 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play