سورۃ الشوریٰ 42:27 الشورى
یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4299، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 486 پر ہے۔
۞ وَلَوۡ بَسَطَ ٱللَّهُ ٱلرِّزۡقَ لِعِبَادِهِۦ لَبَغَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَٰكِن يُنَزِّلُ بِقَدَرٖ مَّا يَشَآءُۚ إِنَّهُۥ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرُۢ بَصِيرٞ
اگر اللہ تعالیٰ اپنے (سب) بندوں کی روزی فراخ کر دیتا تو وه زمین میں فساد1 برپا کردیتے لیکن وه اندازے کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے نازل فرماتا ہے۔ وه اپنے بندوں سے پورا خبردار ہے اور خوب دیکھنے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اگر اللہ تعالیٰ ہر شخص کو حاجت و ضرورت سے زیادہ یکساں طور پر وسائل رزق عطا فرما دیتا تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ کوئی کسی کی ماتحتی قبول نہ کرتا، ہر شخص شر وفساد اور بغی وعدوان میں ایک سے بڑھ کر ایک ہوتا، جس سے زمین فساد سے بھرجاتی۔
42:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 42:27
Al-Mukhtasar
27- اگر اللہ تعالیٰ اپنے تمام بندوں کا رزق کھلا کر دیتا تو وہ زمین میں ظلم کے ساتھ سرکشی اور بغاوت کرتے لیکن اللہ پاک مقرر اندازے کے مطابق جس قدر چاہتا ہے کھلا یا تنگ رزق نازل کرتا ہے۔ بلاشبہ وہ اپنے بندوں کے حالات سے پوری طرح باخبر، انھیں خوب دیکھنے والا ہے۔ وہ دیتا بھی حکمت کے تحت ہے اور روکتا بھی کسی حکمت سے ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 486
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 486
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 487
آیت 42:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.
آیت 42:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 42:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 486 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 486 · نسخ مصحف (612 صفحات): 487.
آیت 42:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 42:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 42:27: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 42:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 42:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,299 ہے۔
سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔
سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔
کیا آیت 42:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 42:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔