مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:50 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4322، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 488 پر ہے۔

أَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانٗا وَإِنَٰثٗاۖ وَيَجۡعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًاۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٞ قَدِيرٞ

یا انہیں جمع کردیتا ہے1 بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے، وه بڑے علم واﻻ اور کامل قدرت واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جس کو چاہتا ہے، مذکر اور مونث دونوں دیتا ہے۔ اس مقام پر اللہ نے لوگوں کی چار قسمیں بیان فرمائی ہیں۔ ایک وہ جن کو صرف بیٹے دیئے۔ دوسرے، وہ جن کو صرف بیٹیاں، تیسرے وہ جن کو بیٹے، بیٹیاں دونوں اور چوتھے، وہ جن کو بیٹا نہ بیٹی۔ لوگوں کے درمیان یہ فرق و تفاوت اللہ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے، اس تفاوت الٰہی کو دنیا کی کوئی طاقت بدلنے پر قادر نہیں ہے۔ یہ تقسیم اولاد کے اعتبار سے ہے۔ باپوں کے اعتبار سے بھی انسانوں کی چار قسمیں ہیں۔ 1۔ آدم (عليه السلام) کو صرف مٹی سے پیدا کیا، ان کا باپ ہے نہ ماں۔ 2۔ حضرت حوا کو آدم (عليه السلام) سے یعنی مرد سے پیدا کیا، ان کی ماں نہیں ہے۔ 3۔ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو صرف عورت کے بطن سے پیدا کیا، ان کا باپ نہیں ہے۔ 4۔ اور باقی تمام انسانوں کو مرد اور عورت کے ملاپ سے۔ ان کے باپ بھی ہیں اور مائیں بھی۔ فَسُبْحَانَ اللهِ الْعَلِيمِ الْقَدِيرِ(ابن کثیر)۔

42:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:50 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:50

Al-Mukhtasar

51-کسی انسان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے کلام کرے مگر الہام یا کسی دوسرے طریقے سے وحی کر کے یا اس سے اس طرح کلام کرے کہ وہ اس کا کلام سنے اور اسے نہ دیکھے یا اس کی طرف کوئی پیغام پہنچانے والا فرشتہ بھیجے، جیسے جبریل علیہ السلام ، تو وہ اللہ کے حکم سے اس بشر رسول کی طرف وحی کرے جو اللہ تعالیٰ اس کی طرف وحی کرنا چاہے۔ بلاشبہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی ذات و صفات میں برتر، نہایت عالی شان اور اپنی تخلیق و تقدیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
488
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
488
نسخ مصحف (612 صفحات)
489
آیت 42:50 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:50 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:50 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 488 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 488 · نسخ مصحف (612 صفحات): 489.

آیت 42:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 42:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:50: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,322 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:50 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play