سورۃ الشوریٰ 42:51 الشورى
یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4323، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 488 پر ہے۔
۞ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ ٱللَّهُ إِلَّا وَحۡيًا أَوۡ مِن وَرَآيِٕ حِجَابٍ أَوۡ يُرۡسِلَ رَسُولٗا فَيُوحِيَ بِإِذۡنِهِۦ مَا يَشَآءُۚ إِنَّهُۥ عَلِيٌّ حَكِيمٞ
ناممکن ہے کہ کسی بنده سے اللہ تعالیٰ کلام کرے مگر وحی کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتہ کو بھیجے اور وه اللہ کے حکم سے جو وه چاہے وحی1 کرے، بیشک وه برتر ہے حکمت واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس آیت میں وحی الٰہی کی تین صورتیں بیان کی گئی ہیں پہلی یہ کہ دل میں کسی بات کا ڈال دینا یا خواب میں بتلا دینا اس یقین کے ساتھ کہ یہ اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ دوسری، پردے کے پیچھے سے کلام کرنا، جیسے حضرت موسیٰ (عليه السلام) سے کوہ طور پر کیا گیا۔ تیسری، فرشتے کے ذریعے اپنی وحی بھیجنا، جیسے جبرائیل (عليه السلام) اللہ کا پیغام لے کر آتے اور پیغمبروں کو سناتے رہے۔
42:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 42:51
Al-Mukhtasar
51-کسی انسان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے کلام کرے مگر الہام یا کسی دوسرے طریقے سے وحی کر کے یا اس سے اس طرح کلام کرے کہ وہ اس کا کلام سنے اور اسے نہ دیکھے یا اس کی طرف کوئی پیغام پہنچانے والا فرشتہ بھیجے، جیسے جبریل علیہ السلام ، تو وہ اللہ کے حکم سے اس بشر رسول کی طرف وحی کرے جو اللہ تعالیٰ اس کی طرف وحی کرنا چاہے۔ بلاشبہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی ذات و صفات میں برتر، نہایت عالی شان اور اپنی تخلیق و تقدیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 488
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 488
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 489
آیت 42:51 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.
آیت 42:51 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 42:51 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 488 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 488 · نسخ مصحف (612 صفحات): 489.
آیت 42:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 42:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 42:51: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 42:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 42:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,323 ہے۔
سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔
سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔
کیا آیت 42:51 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 42:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔