مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:7 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4279، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 483 پر ہے۔

وَكَذَٰلِكَ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ قُرۡءَانًا عَرَبِيّٗا لِّتُنذِرَ أُمَّ ٱلۡقُرَىٰ وَمَنۡ حَوۡلَهَا وَتُنذِرَ يَوۡمَ ٱلۡجَمۡعِ لَا رَيۡبَ فِيهِۚ فَرِيقٞ فِي ٱلۡجَنَّةِ وَفَرِيقٞ فِي ٱلسَّعِيرِ

اسی طرح ہم نے آپ کی طرف عربی قرآن کی وحی کی ہے1 تاکہ آپ مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو خبردار کردیں2 اور جمع ہونے کے دن سے جس3 کے آنے میں کوئی شک نہیں ڈرا دیں۔ ایک گروه جنت میں ہوگا اور ایک گروه جہنم میں ہوگا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی جس طرح ہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان میں بھیجا، اسی طرح ہم نے آپ پر عربی زبان میں قرآن نازل کیا ہے، کیونکہ آپ کی قوم یہی زبان بولتی اور سمجھتی ہے۔
  2. 2 أُمّ الْقُرَى، مکے کا نام ہے۔ اسے بستیوں کی ماں اس لیے کہا گیا کہ یہ عرب کی قدیم ترین بستی ہے۔ گویا یہ تمام بستیوں کی ماں ہے جنہوں نے اسی سے جنم لیا ہے۔ مراد اہل مکہ ہیں۔ وَمَنْ حَوْلَهَا میں اس کے شرق و غرب کے تمام علاقے شامل ہیں۔ ان سب کو ڈرائیں کہ اگر وہ کفر و شرک سے تائب نہ ہوئے تو عذاب الٰہی کے مستحق قرار پائیں گے۔
  3. 3 قیامت والے دن کو جمع ہونے والا دن اس لیے کہا کہ اس میں اگلے پچھلے تمام انسان جمع ہوں گے علاوہ ازیں ظالم مظلوم اور مومن وکافر سب جمع ہوں گے اور اپنے اپنے اعمال کے مطابق جزا وسزا سے بہرہ ور ہوں گے۔
  4. 4 جو اللہ کے حکموں کو بجالایا ہوگا اور اس کی منہیات ومحرمات سے دور رہا ہوگا وہ جنت میں اور اس کی نافرمانی اور محرمات کا ارتکاب کرنے والا جہنم میں ہوگا۔ یہی دو گروہ ہوں گے۔ تیسرا گروہ نہیں ہوگا۔

42:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:7

Al-Mukhtasar

7- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جس طرح ہم نے آپ سے پہلے نبیوں کی طرف وحی کی، اسی طرح آپ کی طرف بھی عربی قرآن کی وحی کی تاکہ آپ مکے والوں اور اس کے گردو نواح کی عرب بستیوں کو اور بعد ازاں سب لوگوں کو ڈرائیں۔ آپ لوگوں کو قیامت کے دن سے ڈرائیں جس دن اللہ تعالیٰ اگلوں پچھلوں کو حساب کتاب اور جزا سزا کے لیے ایک ہی میدان میں جمع فرمائے گا۔ اس دن کے واقع ہونے میں کوئی شک نہیں جبکہ لوگ اس دن دو گروہوں میں تقسیم ہوں گے: ایک گروہ جنت میں ہوگا اور وہ ہیں ایمان والے اور دوسرا گروہ آگ میں ہوگا اور وہ ہیں کافر۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
483
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
483
نسخ مصحف (612 صفحات)
484
آیت 42:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 483 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 483 · نسخ مصحف (612 صفحات): 484.

آیت 42:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 42:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:7: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,279 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play