مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:8 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4280، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 483 پر ہے۔

وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَهُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَلَٰكِن يُدۡخِلُ مَن يَشَآءُ فِي رَحۡمَتِهِۦۚ وَٱلظَّٰلِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِيّٖ وَلَا نَصِيرٍ

اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت کا بنا دیتا1 لیکن وه جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ﻇالموں کا حامی اور مددگار کوئی نہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس صورت میں قیامت والے دن صرف ایک ہی گروہ ہوتا یعنی اہل ایمان اور اہل جنت کا لیکن اللہ کی حکمت و مشیت نے اس جبر کو پسند نہیں کیا بلکہ انسانوں کو آزمانے کے لیے اس نے انسانوں کو ارادہ و اختیار کی آزادی دی، جس نے اس آزادی کا صحیح استعمال کیا، وہ اللہ کی رحمت کا مستحق ہوگیا،اور جس نے اس کا غلط استعمال کیا، اس نے ظلم کا ارتکاب کیا کہ اللہ کی دی ہوئی آزادی اور اختیار کو اللہ ہی کی نافرمانی میں استعمال کیا۔ چنانچہ ایسے ظالموں کا قیامت والے دن کوئی مددگار نہیں ہوگا۔

42:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:8

Al-Mukhtasar

8- اگر اللہ چاہتا کہ لوگوں کو دین اسلام پر لا کر ایک امت بنا دے تو ضرور انھیں ایک ہی امت بنا دیتا اور ان سب کو جنت میں داخل کر دیتا لیکن اس کی حکمت کا تقاضا یہ تھا کہ وہ جسے چاہے اسلام میں داخل کرے اور جنت میں بھیج دے۔ جن لوگوں نے کفر اور نافرمانیاں کر کے اپنے آپ پر ظلم کیے، ان کا کوئی دوست نہ ہوگا جو ان کی حمایت کرے اور نہ کوئی مددگار ہوگا جو انھیں اللہ کے عذاب سے بچائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
483
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
483
نسخ مصحف (612 صفحات)
484
آیت 42:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 483 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 483 · نسخ مصحف (612 صفحات): 484.

آیت 42:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 42:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:8: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,280 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play