مواد پر جائیں

سورۃ التغابن 64:1

یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5200، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 556 پر ہے۔

يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۖ لَهُ ٱلۡمُلۡكُ وَلَهُ ٱلۡحَمۡدُۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ

(تمام چیزیں) جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ کی پاکی بیان کرتی ہیں1 اسی کی سلطنت ہے اور اسی کی تعریف ہے2، اور وه ہر چیز پر قادر ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی آسمان وزمین کی ہر مخلوق اللہ تعالیٰ کی ہر نقص وعیب سے تنزیہ وتقدیس بیان کرتی ہے۔ زبان حال سے بھی اور زبان مقال سے بھی۔ جیسا کہ پہلے گزرا۔
  2. 2 یعنی یہ دونوں خوبیاں بھی اسی کے ساتھ خاص ہیں۔ اگر کسی کو کوئی اختیار حاصل ہے تو وہ اسی کا عطا کردہ ہے جو عارضی ہے، کسی کے پاس کچھ حسن وکمال ہے تو اسی مبدا فیض کی کرم گستری کا نتیجہ ہے، اس لیے اصل تعریف کا مستحق بھی صرف وہی ہے۔

64:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التغابن
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التغابن 64:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 64:1

Al-Mukhtasar

1- آسمانوں کی ہر چیز اور زمین کی تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کو نقص والی ہر بات سے پاک اور صاف قرار دیتی ہیں جو اس کی شان کے لائق نہیں۔ صرف اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی بادشاہ نہیں۔ اچھی تعریف کا حقدار بھی وہی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز بے بس نہیں کر سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
556
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
556
نسخ مصحف (612 صفحات)
557
آیت 64:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 64:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 64:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 556 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 556 · نسخ مصحف (612 صفحات): 557.

آیت 64:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 64:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 64:1: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 64:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 64:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,200 ہے۔

سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔

سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التغابن مدنی ہے۔

کیا آیت 64:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 64:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play