سورۃ التغابن 64:2
یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5201، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 556 پر ہے۔
هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ فَمِنكُمۡ كَافِرٞ وَمِنكُم مُّؤۡمِنٞۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ
اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے سو تم میں سے بعضے تو کافر ہیں اور بعض ایمان والے ہیں، اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ خوب دیکھ رہا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی انسان کے لیے خیر وشر، نیکی اور بدی اور کفر وایمان کے راستوں کی وضاحت کے بعد اللہ نے انسان کو ارادہ واختیار کی جو آزادی دی ہے۔ اس کی رو سے کسی نے کفر کا اور کسی نے ایمان کا راستہ اپنایا ہے۔ اس نے کسی پر جبر نہیں کیا۔ اگر وہ جبر کرتا تو کوئی شخص بھی کفر ومعصیت کا راستہ اختیار کرنے پر قادر ہی نہ ہوتا۔ لیکن اس طرح انسان کی آزمائش ممکن نہیں تھی، جب کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت انسان کو آزمانا تھا۔ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلا (سورة الملك:2) بنا بریں جس طرح کافر کا خالق اللہ ہے، کفر کا خالق بھی اللہ ہے لیکن یہ کفر اس کافر کا عمل وکسب ہے جس نے اسے اپنے ارادے سے اختیار کیا ہے۔ اسی طرح مومن اور ایمان کا خالق بھی اللہ ہے لیکن ایمان اس مومن کا کسب وعمل ہے جس نے اسے اختیار کیا ہے اور اس کسب وعمل پر دونوں کو ان کے عملوں کے مطابق جزا ملے گی، کیونکہ وہ سب کے عمل دیکھ رہا ہے۔
64:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 64:2
Al-Mukhtasar
2- اے لوگو! وہی ہے جس نے تمھیں پیدا کیا، پھر تم میں سے کچھ اس کے منکر ہوگئے اور ان کا ٹھکانا آگ ہے۔ تم میں سے کچھ اس پر ایمان لائے اور ان کا ٹھکانا جنت ہے۔ اللہ تعالیٰ خوب دیکھتا ہے جو عمل تم کرتے ہو، اس سے تمھارے اعمال میں سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان اعمال کی جزا و سزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 556
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 556
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 557
آیت 64:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.
آیت 64:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 64:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 556 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 556 · نسخ مصحف (612 صفحات): 557.
آیت 64:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 64:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 64:2: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 64:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 64:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,201 ہے۔
سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔
سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التغابن مدنی ہے۔
کیا آیت 64:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 64:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔