مواد پر جائیں

سورۃ التغابن 64:6

یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5205، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 556 پر ہے۔

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُۥ كَانَت تَّأۡتِيهِمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٞ يَهۡدُونَنَا فَكَفَرُواْ وَتَوَلَّواْۖ وَّٱسۡتَغۡنَى ٱللَّهُۚ وَٱللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٞ

یہ اس لیے1 کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دﻻئل لے کر آئے تو انہوں نے کہہ دیا کہ کیا انسان ہماری رہنمائی کرے گا2؟ پس انکار کر دیا3 اور منھ پھیر4 لیا اور اللہ نے بھی بےنیازی کی5، اور اللہ تو ہے ہی بہت بےنیاز6 سب خوبیوں واﻻ.7

مترجم کے حواشی (7)
  1. 1 ذَلِكَ ،یہ اشارہ ہے اس عذاب کی طرف، جو دنیا میں انہیں ملا اور آخرت میں بھی انہیں ملے گا۔
  2. 2 یہ ان کے کفر کی علت ہے کہ انہوں نے یہ کفر، جو ان کے عذاب دارین کا باعث بنا ، اس لیے اختیار کیا کہ انہوں نے ایک بشر کو اپنا ہادی ماننے سے انکار کر دیا۔ یعنی ایک انسان کا رسول بن کر لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کے لیے آنا، ان کے لیے ناقابل قبول تھا جیسا کہ آج بھی اہل بدعت کے لیے رسول کو بشر ماننا نہایت گراں ہے۔ هَدَاهُمُ اللهُ تَعَالَى۔
  3. 3 چنانچہ اس بنا پر انہوں نے رسولوں کو رسول ماننے سے اور ان پر ایمان لانے سے انکار کر دیا۔
  4. 4 یعنی ان سے اعراض کیا اور جو دعوت وہ پیش کرتے تھے ، اس پر انہوں نے غور وتدبر ہی نہیں کیا۔
  5. 5 یعنی ان کے ایمان اور ان کی عبادت سے۔
  6. 6 اس کو کسی کی عبادت سے کیا فائدہ اور اس کی عبادت سے انکار کرنے سے کیا نقصان؟
  7. 7 یا محمود ہے (تعریف کیا گیا) تمام مخلوقات کی طرف سے۔ یعنی ہر مخلوق زبان حال وقال سے اس کی حمد وتعریف میں رطب اللسان ہے۔

64:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التغابن
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التغابن 64:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 64:6

Al-Mukhtasar

6- یہ عذاب جو ان پر آیا، صرف اس وجہ سے آیا کہ ان کے پاس اللہ کی طرف سے ان کے رسول روشن دلائل اور واضح معجزات لے کر آئے تو انھوں نے کسی بشر کے رسول ہونے کا انکار کرتے ہوئے کہا: کیا بشر حق کی طرف ہماری راہنمائی کریں گے؟! چنانچہ انھوں نے کفر کیا اور ان پر ایمان لانے سے منہ موڑ لیا تو انھوں نے اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑا۔ اللہ تعالیٰ تو ان کے ایمان اور اطاعت سے بے نیاز ہے کیونکہ ان کی اطاعت اس کی کسی چیز میں اضافہ نہیں کر سکتی ۔ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، اسے اپنے بندوں کی محتاجی نہیں۔ وہ اپنے اقوال و افعال میں تعریف کیا گیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
556
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
556
نسخ مصحف (612 صفحات)
557
آیت 64:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 64:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 64:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 556 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 556 · نسخ مصحف (612 صفحات): 557.

آیت 64:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 64:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 64:6: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 64:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 64:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,205 ہے۔

سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔

سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التغابن مدنی ہے۔

کیا آیت 64:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 64:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play